چار سو شامی باشندوں کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم
شامی شہری حج کے بعد وطن واپس نہیں لوٹے تھے
سعودی عرب کی حکومت نے حج کی غرض سے آئے چار سو شامی حجاج کو جلد از جلد ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ سعودی وزارت حج کے سیکرٹری حاتم قاضی کا کہنا ہے کہ حج کے لئے آنے والے چار سو شامی باشندوں کے بارے میں انہیں معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے ملک واپس نہیں لوٹے ہیں۔ حکومت نے ان سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ملک چلے جائیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سیکرٹری حج حاتم قاضی کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں سال حج کی غرض سے آنے والے نو ہزارغیر ملکی شہری ابھی تک سعودی عرب میں ٹھہرے ہوئے ہیں اور وہ وطن واپس نہیں گئے۔ حکومت ان تمام غیر ملکی حجاج کو واپس ان کے ملکوں کو بھجوانے کی کوششیں کر رہی ہے۔
حاتم قاضی کا کہنا ہے کہ حج کے بعد سعودی عرب میں ٹھہرنے والے غیر ملکی شہریوں میں سے بعض علاج کی غرج سے رک گئے تھے، جبکہ درجنوں افراد کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر حکام نے خود ہی روک لیا تھا۔
سعودی وزارت حج کے عہدیدار نے بتایا کہ مناسک حج کے اختتام کے بعد 55 ہزار معتمرین بیرون ملک سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک سعودی سفارتی عملے کی مثالی کوششوں اور تعاون کے نتیجے میں معتمرین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
-
جوئے باز، حاسد اور ناشکرے لوگ قابل سپاس نہیں: السدیس
العربیہ کی ٹیم اور حج منتظمین کےاعزاز میں استقبالیہ تقریب
بين الاقوامى -
حجاج کی مناسک کی تکمیل کے بعد سعودی عرب سے واپسی کا آغاز
فریضۂ حج ادا کرنے والے فرزندان توحید کی تعداد 20 لاکھ سے کم رہی ہے
مشرق وسطی -
حجاج کرام کی حفاظت کے لیے 95 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات
حج کے دوران فرقہ واریت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر داخلہ
بين الاقوامى