سال نو کے استقبال کے لئے دبئی میں شاندار آتش بازی کی تیاریاں جاری
ساحل دبئی پر چھ منٹ تک آتشبازی کا عالمی ریکارڈ بنانے کا عزم
متحدہ عرب امارات کے عالمی تجارتی اور سیاحتی مرکز دبئی میں حسب سابق سال نو کے استقبال کے لیے آتش بازی کی دھوم مچانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ رواں سال کی آتش بازی اس اعتبار سے منفرد اور تاریخی ہو گی کیونکہ اس بار تیاریوں کا منتہی سابقہ عالمی ریکارڈ توڑنا اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اب تک کی سب سے بڑی آتش بازی کا نیا ریکارڈ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی کے ساحل پر ہونے والی آتش بازی کے اس مظاہرے میں روشنی چھوڑنے والے چار لاکھ چالیس ہزار گولے استعمال کیے جائیں گے۔ چھ منٹ تک جاری رہنے والا آتش بازی کا مظاہرہ ایک نیا ریکارڈ مرتب کرے گا جس میں آتش بازے کے لاکھوں گولے استعمال ہوں گے۔
اس سے قبل کویت نے پچھلے سال اپنے قومی دن کے موقع پر آتش بازی کے 77 ہزار گولے استعمال کیے تھے، جو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آتش بازی کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔
رپورٹ کے موقع پر"نیو ایئر نائٹ" کے موقع پر دبئی میں برج الخلیفہ، برج العرب، اٹلانٹگ ہوٹل اور دیگر سیاحتی مقامات پر ایک ہی وقت میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ آتش بازی کے لیے قائم حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس سال کے اختتام اور نئے سال کےآغاز پر اماراتی عوام کے لیے خوشیوں کے دو مواقع ہیں۔ ایک خوشی نئے سال کی آمد اور دوسری ایکسپو 2020 کی میزبانی کا اعزاز ہے۔ اماراتی قوم ان دونوں خوشیوں کا جشن ایک ساتھ منائے گی۔
سال نو کی تقریبات سے محظوظ ہونے کے لیے دنیا بھرسے سیاح دبئی کا رخ کررہے ہیں۔ دبئی ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد کےموقع پر دبئی کی سڑکوں پر ٹریفک کے رش میں غیرمعمولی اضافہ ہو جاتا ہے۔
رواں سال ماضی کے برعکس زیادہ تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے، جس سے سڑکوں پر ٹریفک رش مزید بڑھ سکتا ہے۔ دبئی پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ ٹریفک کا بہاؤ برقرار رکھنے کے لیے اہم شاہراؤں کے ساتھ ہنگامی راستے بھی کھول دیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
-
دبئی ہوائی اڈے سے سونا چوری، سات افراد کے خلاف مقدمہ
مسروقہ سونے کی مالیت 1.25 ملین درہم بتائی جاتی ہے
بين الاقوامى -
دبئی: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، بونس میں 30 سے100% اضافہ
حکومتی فیصلے سے 32 اداروں کے ہزاروں ملازمین مستفید ہوں گے
مشرق وسطی -
"ایکسپو2020" کی میزبانی کے بعد اور کامیابیاں حاصل کریں گے: حاکم دبئی
"عوام عالمی نمائش کی میزبانی کو قومی دن کے طور پر منائیں"
مشرق وسطی