بیت اللہ میں زائرات کی رہ نمائی کے لیے 500 'ویمن گائیڈز' کی خدمات

رہ نمائی پر مامور خواتین کو انگریزی زبان اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دنیا بھر سے بیت اللہ کی زیارت کو آنے والے فرزندان توحید کی رہ نمائی کے لیے جہاں مردانہ اسٹاف ہمہ وقت چوکس رہتا ہے وہیں خواتین زائرات کی خصوصی رہ نمائی کے لیے پانچ سو خواتین پر مشتمل ایک "گائیڈ فورس" بھی تشکیل دی گئی ہے، جو 1435ھ کے دوران عمرہ کی ادائی کے لیے آئی مسلمان خواتین کی رہ نما کر رہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد الحرام کے نگران ادارے کے ڈائریکٹرعادل بن عبداللہ الحمدان نے بتایا کہ خواتین زائرات کی رہ نمائی کے لیے جن پانچ سو خواتین پر مشتمل ایک گائیڈ فورس تشکیل دی گئی ہے انہیں خواتین معتمرات کی معاونت کے لیے تمام ضروری تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔ رہ نمائی پر مامور خواتین نہ صرف زائرات کو حج اور عمرہ کے طریقے بتاتی ہیں بلکہ شرعی امور اور اسلام کے صحیح عقائد کے بارے میں بھی انہیں آگاہ کرتی ہیں۔

مسجد حرام کے خواتین کے لیے مخصوص حصے میں مصاحف [قرآن پاک] کے نسخوں کو ترتیب سے الماریوں میں رکھنے اور مسجد میں آمد و رفت اور عبادت کے طریقوں کے بارے میں اللہ کی مہمانوں کو نہایت محبت وشفقت سے رہ نمائی کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔

الحمدان کا کہنا تھا کہ بیت اللہ اور مسجد الحرام میں خواتین کی رہ نمائی کے لیے بھرتی کی جانے والی نوجوان "ویمن گائیڈز" کو تربیت کے کئی مراحل سے گذارا جاتا ہے۔ انہیں بتایا جاتا ہے کہ حج اور عمرہ کے فرائض کی ادائی کے دوران انہوں نے بیرون اور اندرون ملک سے آئی خواتین کی مشکلات کس طرح حل کرنا ہیں اور ان کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے؟ حاجنوں اور عمرہ کے لئے آنے والی خواتین کی رہ نمائی پر مامور عملہ کو نہ صرف مہمانوں کو ڈیل کرنے کی سلیقہ مندی سکھائی جاتی ہے بلکہ انہیں بنیادی انگریزی اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی دلوائی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں