سعودی عرب میں زائرین عمرہ کے زائدالمیعاد قیام پر سخت قدغنیں عاید

عمرہ سروس والوں کو زائرین کے زائد المدت قیام پر ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی وزارت حج نے عمرے کے ویزے پر آنے والے زائرین کے زائدالمیعاد قیام کی روک تھام کے لیے نئی سخت قدغنیں عاید کی ہیں اور اگر کسی عمرہ سروس مہیا کرنے والے گروپ یا ادارے کی فہرست میں شامل زائرین میں سے پانچ سو یا ایک فی صد نے بھی مقررہ مدت سے زیادہ قیام کیا تو وہ پھر عمرے کے ویزے کے لیے درخواستیں نہیں دے سکیں گے۔

وزیرحج بندر بن حجار نے میڈیا کے لیے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ''عمرہ سروس والوں کی سروس اس وقت تک بند رہے گی جب تک زائد المدت قیام والوں کی تعداد کم نہیں ہوجاتی اور زائرین کو مہیا کی جانے والی خدمات کا معیار بہتر نہیں بنادیا جاتا''۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال گذشتہ سال کے مقابلے میں ویزے کی مدت سے زائد قیام کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔وزارت حج نے 4 دسمبر کو رواں عمرہ سیزن کے آغاز کے بعد سے عمرے کے لیے سترہ لاکھ ویزے جاری کیے ہیں۔ان ویزوں پر نو لاکھ تریپن ہزار عازمین سعودی مملکت میں آئے تھے اور ان میں سے پانچ لاکھ سولہ ہزار اپنے اپنے ممالک کو واپس جاچکے ہیں۔

بندر بن حجار نے بیان میں بتایا ہے کہ اس عمرہ سیزن کے لیے عمرہ خدمات مہیا کرنے والوں کو اڑتالیس لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔گلوبل الیکٹرانک نیٹ ورک متعارف کرایا گیا ہے اور ڈیجیٹل سسٹم میں وسعت کے ذریعے ویزے کے اجراء کا طریق کار آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ عمرہ زائرین کے تحفظ ،سہولت اور روانگی کو یقینی بنایا جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں