.

مراکش اور فرانس میں کشیدگی بڑھ گئی، عدالتی معاہدات معطل

وزارت انصاف باہمی احترام کی ضمانت تک معاہدات معطل رکھنے کی حامی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مراکش کی وزارت انصاف نے فرانس کے ساتھ عدالتی امور اور اس شعبے میں دو طرفہ تعاون سے متعلق تمام معاہدات معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان دو دیرینہ اتحادیوں کے درمیان فرانس کے واشنگٹن کیلیے سفیر کے مراکش کیلیے توہین آمیز ریمارکس کے رد عمل کے طور پر کیا ہے۔

واضح رہے فرانسیسی سفیر نے ایک دستاویزی فلم کے حوالے سے مراکش کو فرانس کی ایک ایسی بیوی قرار دیا تھا جس کے ساتھ بقول سفیر فرانس بلا ناغہ شب باشی کرتا ہے۔

وزارت انصاف کی طرف سے معاہدات کی معطلی کے اعلان پر مبنی بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس جب تک باہمی احترام کی ضمانت نہیں دیتا یہ فیصلہ برقرار رہے گا۔ خیال رہے مراکش فرانس کی نوآبادیاتی رہ چکا ہے۔

جمعہ کے روز فرانس پولیس نے پیرس میں مراکشی سفیر کو ایک سمن بھی جاری کیا ہے تاکہ وہ فرانس کے انٹیلی جنس چیف سے ملاقات کریں۔ پولیس نے یہ سمن بعض فرانسیسی کارکنوں کی طرف سے دائر کردہ درخواست کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ فرانسیسی سفیر کے مراکش کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کے بعد مراکش کو ناراض کرنے والا دوسرا واقعہ ہے۔