فرانس میں اسلامی کونسل کےصدر کے چناؤ پر الجزائر اور مراکش میں ٹھن گئی

پولسیارو سے وابستگی پر مراکش نے الجزائری امیدوار مسترد کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فرانس میں مسلمان تارکین وطن کی نمائندہ فرانسیسی کونسل برائے اسلام کے صدر کے چناؤ میں سرکردہ رکن ممالک بالخصوص مراکش اور الجزائر کے مابین گہرے اختلافات سامنے آئے ہیں۔ کونسل کے صدر کا چناؤ کل اتوار کو ہونا تھا تاہم اختلافات کے باعث یہ انتخاب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

پیرس میں مسجد الکبیر کے منتظمین اور الجیرین نمائندگان نے شمس الدین الحافظ کو اسلامی کونسل کے صدر کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ الجیرین کمیونٹی کے نمائندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے امیدوار کو کونسل کا سربراہ منتخب نہ کیا گیا تو وہ کونسل کا بائیکاٹ کر دیں گے۔ تاہم مراکش نے شمس الدین حافظ کے نام پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر حافظ مغربی صحارا کی مراکش سے علاحدگی کے لیے سرگرم پولیسیارو فرنٹ سے ہے۔ اسی اعتراض کی بناء پر رباط کو حافظ کا نام قبول نہیں۔

خیال رہے کہ فرانس میں مقیم 35 لاکھ مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے اس کونسل کا قیام سابق فرانسیسی وزیراعظم نیکولا سارکوزی کے دورمیں عمل میں آیا تھا۔ کونسل کے قیام کا مقصد فرانس میں مقیم مسلمان تارکین وطن اور ان کی نمائندہ تنظیموں کو ایک نمائندہ پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ کونسل کے قیام کے بعد بھی اس کے دائرہ کار و اختیار کے بارے میں گہرے اختلافات پائے جاتے رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق کونسل میں کلیدی حیثیت رکھنے والے ملکوں الجزائر، مراکش اور ترکی کے درمیان اختلافات باہمی کشیدگی کی حدود تک چلے گئے کیونکہ مذکورہ ممالک کونسل کو فرانس میں اپنے مخصوص سفارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خواہاں ہیں۔

آٹھ جون کو فرانسیسی اسلامی کونسل کی مجلس منتظمہ کے انتخابات منعقد ہوئے تھے، جن میں مراکش کے نمائندگان نے اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔ کونسل کے انتخابات میں مراکش کو 25، الجزائر کے مقربین کو آٹھ اور ترکی کےمقربین کو سات نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔ تاہم مذہبی جماعتوں کے اتحاد کے درمیان پائے جانےوالے اختلافات کے باعث اتحاد نے آخری وقت میں انتخابات کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ اسلامی تحریکوں کے نمائندہ اتحاد کے بعض اراکین کونسل میں اپنی سرگرمیوں کے خواہاں ہیں جبکہ بعض کونسل کے معاملات میں عمل دخل کے مخالف ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں