سعودی وزیرصحت ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ عہدے سے سبکدوش
وزیر محنت عادل فقیہ کو وزارت صحت کا اضافی قلم دان سونپ دیا گیا
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے وزیر صحت ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انھیں شاہی دیوان کا مشیر مقرر کیا ہے۔ان کا نیا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی جانب سے سوموار کو جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ عبداللہ نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے وزیر صحت عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ کو ان کے عہدے سے سبکدوش کردیا ہے اور ان کی جگہ وزیر محنت عادل بن محمد بن عبدالقادر فقیہ کو وزارت صحت کا قلم دان سونپ دیا ہے۔وہ وزیر محنت کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی مملکت میں اتوار کو سارس کی طرح کے وائرس مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈروم (مرس) کے تیرہ نئے کیسوں کی اطلاع سامنے آئی تھی۔
-
دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے سعودی کابینہ کے اقدامات
وزیر داخلہ زیر حراست شخص کو مشروط رہائی دلا سکیں گے
بين الاقوامى -
آئینی وکالت، فوجداری اور دیوانی قوانین سعودی کابینہ میں پیش کرنےکا فیصلہ
سعودی فرمانروا کی قانونی ضابطوں پر بحث کی ہدایت
بين الاقوامى -
سعودی کابینہ کی شام میں قتل عام کی مذمت اور مصر کی حمایت
لبنانی شہر طرابلس کی مساجد میں دھماکوں کی بھی مذمت
مشرق وسطی -
بزرگ و بیمار افراد اور حاملہ خواتین سے امسال حج نہ کرنے کی اپیل
'مرس' نامی وائرس سے سعودی عرب میں 38 افراد جاں بحق
بين الاقوامى -
یو اے ای میں 'مرس' وائرس کا پہلا کیس منظرعام پرآ گیا
عالمی ادارہ صحت نے وائرس پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس بلا لیا
مشرق وسطی