بھارت میں گائے کی انوکھی شادی میں پانچ ہزار مہمان
شادی کی تیاریوں پر 10 ہزار آسٹریلوی پاؤنڈ خرچ
بھارت میں ہندو مذہب کے پیروکار جہاں گائے اور کئی دوسرے جانوروں کو مقدس سمجھتے ہوئے ان کی پرستش کرتے ہیں وہیں اب گائے ،بیل کی باقاعدہ شادیوں کا بھی اہتمام ہونے لگا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسی نوعیت کی ایک شادی حال ہی میں انجام پائی، جس میں دُلہا [بیل] کو پرکاش اور دُلہن [گائے] کو گنگا کا نام دیا گیا۔ اس منفرد شادی کی تیاری میں تقریبا دو ماہ لگے۔ دس ہزار آسٹریلوی پاؤنڈ کی لاگت سے رچائی گئی شادی کی تقریب میں کم سے کم پانچ ہزار افراد شریک تھے جن کی انواع اقسام کے لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں جانوروں کی شادیوں پر بسا اوقات اخراجات 10 ہزار آسٹریلوی پاؤنڈ سے بھی تجاوز کر جاتے ہیں۔ پرکاش اور گنگا کی شادی میں بھی یہی ہوا ہے۔ اس نوعیت کی شادیوں میں ہزاروں لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے اور کبھی کبھی یہ تعداد دس ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔ شادی میں شرکت کرنے والے خوشی سے رقص کرتے ہوئے لذیذ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔