شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز تعطیلات گذارنے کیلیے مراکش پہنچ گئے
ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز ریاستی امور کے ذمہ دار مقرر
خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ تعطیلات گذارنے کیلیے مراکش پہنچ گئے ہیں۔ ان کی مراکش روانگی سے پہلے ریاض میں جاری کیے گئے ایک شاہی فرمان میں بتایا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ کی بیرون ملک موجودگی کے دوران ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز ان کی نیابت کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
واضح رہے شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز مملکت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں۔ وہ شاہ کے نائب کے طور اس دوران ریاست کے امور انتظامی نمٹائیں گے اور عوام کے مفادات کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوں گے۔
شاہ عبداللہ نے مراکش کیلیے روانگی سے پہلے وزیر اعظم لبنان تمام سلام اور ان کے ساتھ سعودیہ کے دورے پر آنے والے اعلی سطح کے سرکاری وفد کا استقبال کیا۔ جبکہ صبح کے وقت شاہ عبداللہ نے شہزادہ ترکی بن عبداللہ کے امیر ریاض کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے ان سے حلف لیا۔
-
شاہ عبداللہ کی ''سائبر زنجیر عدل'' سرگرم ہو گئی
شہریوں کے مسائل اور شکایات اعلی ترین سطح پر پہنچنا مزید آسان
ایڈیٹر کی پسند -
جدہ میں نوتعمیرشدہ شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی کا افتتاح
جدید سہولتوں سے آراستہ کمپلیکس کی تعمیر پر50 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز لاگت آئی ہے
ایڈیٹر کی پسند -
شاہ عبداللہ سال کی عالمی ثقافتی شخصیت قرار
خادم الحرمین الشریفین کی عالمی ثقافتی کوششوں کا اعتراف
بين الاقوامى