شاہ عبداللہ کی ''سائبر زنجیر عدل'' سرگرم ہو گئی
شہریوں کے مسائل اور شکایات اعلی ترین سطح پر پہنچنا مزید آسان
سعودی عرب کی شاہی عدالت نے عوام کی مشکلات اور مسائل سے نمٹنے اور سائلین کی فوری دادرسی کیلیے ایک ویب سائٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ چوبیس گھنٹے عوام کے مسائل سننے کیلیے شروع کی گئی اس ویب سائٹ نے برصغیر پاک و ہند کے مغل بادشاہ جہانگیر کی 'زنجیر عدل' کی یاد تازہ کر دی ہے۔
شاہی عدالت کے ایک سینئیر عہدیدار کے مطابق اس ویب سائٹ کا اجرا خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے خصوصی فرمان کے تحت کیا گیا ہے۔ شاہی عدالت کے سربراہ اور شاہ عبداللہ کے پرائیویٹ سیکرٹری خالد التویریجری نے کا اس بارے میں کہنا تھا ''شاہ عبداللہ ہر سعودی شہری کی ریاستی خدمات تک دسترس یقینی بنانا چاہتے ہیں، اس ویب سائٹ کے توسط سے شہری شاہ عبداللہ کو اپنی شکایات اور مسائل سے آگاہ کر سکیں گے اور ریاست کے مخلف شعبوں کی طرف سے عوامی خدمت میں کوتاہیوں کی شکایت کر سکیں گے۔''
ویب سائٹ کے ذریعے سامنے آنے والی شکایات پر شاہ عبداللہ عوام کے حق میں متعلقہ اداروں کو حکم دے سکیں گے۔ سعودی شہریوں نے شاہی عدالت کی طرف سے اس اقدام کا والہانہ خیر مقدم کیا ہے۔ انہیں امید ہے کہ اس طرح ان کی آواز مملکت کی اعلی ترین سطح تک پہنچانے کیلیے ایک اور سبیل پیدا ہو گئی ہے۔
سعودی عرب کے کالج آف بزنس کے ڈین عبدل الہ ساعتی نے کہا ''یہ اقدام سعودی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت سے یاد رکھا جائےگا۔'' خالد التویجری کے مطابق اس سے عوام کے ساتھ رابطے کا فوری امکان بڑھے گا، اس سے عوام کی خدمت کے اداروں کی کارکردگی پر بھی غیر معمولی اثرات مرتب ہوں گے اور مزید بہتری پیدا ہو گی۔
کالج آف بزنس کے ڈین نے اس بارے میں مزید کہا ''میرے خیال میں یہ اقدام شاہ عبداللہ کی سماجی اور سیاسی اصلاحات کا حصہ ہیں کیونکہ شاہ عبداللہ شروع سے ہی عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کے خواہشمند رہے ہیں۔ جدہ کے شاپنگ مال پر شاہ عبداللہ کا شہریوں سے سے ملنا ان کے اسی رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔'' ان کا کہنا تھا ''شاہ عبداللہ نے اپنے اقدامات سے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
واضح رہے جدید دور کی اس "سائبر زنجیر عدل'' تک رسائی پانے اور اس کے ذریعے سعودی شاہی عدالت کے ساتھ رابطے میں آنے کیلیے قائم کی گئی اس ویب سائٹ کا ایڈریس ہے: tawasol.royalcourt.gov.sa
-
سعودی اقامے کا آن لائن اجراء اور تجدید کی سہولت کا افتتاح
'ابشر' کا آغاز مملکت میں 'ای گورنمنٹ' کی جانب اہم قدم ہے
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں ایک لاکھ ہندوستانیوں کی گرفتاری کا خطرہ
نطاقات قانون پر عملدرآمد کی ڈیڈ لائن قریب آنے پر
بين الاقوامى -
سعودی حکومت کا عمرہ ویزہ کے اجراء کی مدت میں توسیع کا فیصلہ
عمرہ کی مدت 'تیس' کے بجائے 'پندرہ' دن مقرر
بين الاقوامى