بوکو حرام: داعش کے خلیفہ البغدادی کی حمایت کا اظہار
نائیجیریا کے سخت گیر جنگجو گروپ بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیخاؤ نے عراق اور شام میں برسرپیکار جہادی جماعت دولت اسلامی (داعش) کے خودساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
ابوبکر شیخاؤ کی اتوار کو انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ''میرے بھائیو! اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت کریں''۔انھوں نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی ،القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری اور افغانستان کے طالبان رہ نما ملامحمد عمر کو میرے بھائی کہہ کر پکارا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے نائیجیریا کی جنگجو تنظیم بوکوحرام اور اس کے ذیلی گروپ انصارو کو دہشت گرد قراردے رکھا ہے۔یہ اقدام نائیجیریا کی تین شمال مشرقی ریاستوں یوب ،بورنو اور آدم وا میں ان گروپوں کی تشدد آمیز کارروائیوں کے بعد کیا گیا تھا۔ان شمال مشرقی علاقوں میں 2009ء کے بعد سے اسلامی مزاحمت کاروں کے حملوں میں ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔
بوکو حرام کے مسلح جنگجوؤں نے 14 اپریل کو نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے ایک گاؤں شیبوک میں ایک سکینڈری اسکول سے دو سو چھہتر طالبات کو اغوا کر لیا تھا۔اس واقعہ کے بعد بوکو حرام نے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔
اس نے یرغمال بنائی گئی اسکول کی دوسو سے زیادہ طالبات کی ایک ویڈیو جاری کی تھی اور جیلوں میں قید یا حکام کے زیر حراست اپنے جنگجوؤں کے بدلے میں انھیں رہا کرنے کی پیش کش کی تھی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ بوکو حرام کے جنگجوؤں نے مذکورہ یرغمال طالبات کو کہاں رکھا ہوا ہے۔تاہم ان میں سے قریباً ایک سو طالبات ان کے چُنگل سے بچ کر اپنے گھروں کو جاچکی ہیں۔
بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ نے اس سے پہلے اپنی ایک ویڈیو میں یرغمال طالبات کو بازار میں فروخت کرنے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ انھیں اللہ نے ایسا کرنے کا حکم دیا ہے۔اس کے بعد عالمی سطح پر اس تنظیم کی شدید مذمت کی گئِی تھی۔ستاون مسلم ممالک کی نمائندہ اسلامی تعاون تنظیم'' (او آئی سی) کے دانشوروں اور انسانی حقوق کے حکام نے طالبات کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے بوکو حرام کے پیش کردہ موقف کو اسلام کی گمراہ کن تشریح قراردیا تھا۔
-
امریکا نے نائیجیرین تنظیم بوکو حرام کو دہشت گرد قرار دے دیا
کوئی امریکی شہری بوکوحرام اور انصارو کی مالی معاونت نہیں کرسکے گا
بين الاقوامى -
نائیجیریا: طالبات کی بازیابی کے لیے بوکو حرام سے بات چیت
جنگجو گروپ سے بات چیت کے لیے حکومت نے مذاکراتی کمیٹی قائم کردی
بين الاقوامى -
بوکو حرام نے یرغمال طالبات کی ویڈیو جاری کردی
نائیجیریا کی جیلوں میں قید جنگجوؤں کے بدلے میں طالبات کو رہا کرنے کی پیش کش
بين الاقوامى -
اینجلینا جولی کا بوکو حرام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ہالی وڈ اسٹار نائیجیریا میں 200 طالبات کو یرغمال بنائے جانے کے بعد بیمار پڑگئیں
بين الاقوامى -
نائیجیریا: باغیوں نے 100سے زیادہ طالبات کو اغوا کر لیا
نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں اسلامی فرقے سے تعلق رکھنے والے مشتبہ مزاحمت ...
بين الاقوامى -
اوآئی سی: نائیجیریا میں گرجا گھروں پر حملوں کی مذمت
دنیا کے مسلم ممالک کی نمائندہ اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے افریقی ملک ...
بين الاقوامى