نائیجیریا: باغیوں نے 100سے زیادہ طالبات کو اغوا کر لیا
نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں اسلامی فرقے سے تعلق رکھنے والے مشتبہ مزاحمت کاروں نے ایک اسکول سے ایک سو سے زیادہ طالبات کو اغوا کر لیا ہے۔
اس علاقے میں واقع ایک اور سرکاری اسکول میں تعینات عودو موسیٰ نامی ایک معلم نے بتایا ہے کہ شبوک میں واقع ایک سرکاری اسکینڈری اسکول سے منگل کو ایک سو سے زیادہ طالبات کو اغوا کیا گیا ہے۔
عودو موسیٰ کے بہ قول اغوا کاروں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اسلامی فرقے بوکو حرام سے تعلق رکھتے ہیں۔اس گروپ سے تعلق رکھنے والے جنگجو ماضی میں نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں اسکولوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔
نائیجیریا کی حکومت نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں امن وامان کی صورت پر قابو پانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں جس کے بعد سے بوکو حرام سے تعلق رکھنے والے جنگجو شہروں سے دیہات کی جانب چلے گئے ہیں لیکن ان کے حملے مسلسل جاری ہیں اور ان میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔
نائیجیریا کی تین شمال مشرقی ریاستوں یوب ،بورنو اور آدم وا کی سرحدیں پڑوسی ممالک نیجر ،چاڈ اور کیمرون سے ملتی ہیں۔نائیجیرین فوج کے بہ قول دہشت گرد حملوں کے بعد غیر محفوظ سرحدوں کے ذریعے ان ممالک میں چلے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں 2009ء کے بعد سے اسلامی مزاحمت کاروں کے حملوں میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔نائیجیریا میں تشدد کے ان واقعات کے بعد عالمی سطح پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور امریکا نے نومبر 2013ء میں نائیجیریا کی جنگجو تنظیم بوکو حرام اور اس کے ذیلی گروپ انصارو کو دہشت گرد قراردے دیا تھا۔اس نے ان دونوں تنظیموں پر اسلامی مغرب میں القاعدہ سے روابط کا الزام عاید کیا تھا۔
-
نائیجیریا میں روزانہ ایک لاکھ بیرل تیل چوری کیے جانے کا انکشاف
لوٹ مارعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافےکا موجب بنی
بين الاقوامى -
نائیجیریا میں حزب اللہ سے تعلق کے الزام میں تین افراد گرفتار
ایک مشتبہ ملزم کی قیام گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
بين الاقوامى -
نائیجیریا میں7 یرغمالیوں کی ہلاکت پر مغربی ممالک کا ردعمل
اسلامی گروہ نے یرغمالیوں کو قتل کر دیا
صفحة اول -
امریکا نے نائیجیرین تنظیم بوکو حرام کو دہشت گرد قرار دے دیا
کوئی امریکی شہری بوکوحرام اور انصارو کی مالی معاونت نہیں کرسکے گا
بين الاقوامى