''دہشت گردوں سے گلے ملو''فلسطینی لڑکیوں کا انوکھا احتجاج

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف کینیڈا میں بھی احتجاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین اور شام سے تعلق رکھنے والی بچیوں نے غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف کینیڈا میں ایک انوکھے انداز میں احتجاج شروع کیا ہے۔

اس احتجاج پر مبنی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ احتجاجی بچیاں راہ چلتے اجنبی لوگوں سے کہہ رہی ہیں کہ ''دشت گرد سے گلے ملو۔''

اس سلسلے میں نوجوان بچیاں پیدل چلنے والے راہگیروں سے گلے ملتے ہوئے ان کی توجہ غزہ میں ہونے والی تباہی کی جانب توجہ مبذول کرا رہی ہی۔ ویڈیو میں بچیوں نے بینر اٹھا رکھا ہے جس پر تحریر ہے '' ایک دہشت گرد سے گلے ملو''

ایک راہگیر نے کہا '' دونوں طرف لوگ ہیں جو محبت چاہتے ہیں، لڑائی نہیں چاہتے اور میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔''

واضح رہے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے آٹھ سو سے زیادہ لوگ شہید ہو چکے ہیں ۔ ان میں بڑی تعداد عام فلسطینیوں کی ہے۔ جبکہ اسرائیل کے زیادہ تر فوجی ہی مارے گئے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر غزہ میں مزید فوجی بھی اتارے جا سکتے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں