''ایران نے حماس کو دفاعی میزائل ٹیکنالوجی دی تھی''
حماس جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کو پکڑے: محسن رضاعی
ایران کے ایک سینیر عہدے دار نے کہا ہے کہ ''حماس اسرائیل تک میزائل فائر کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے کیونکہ تہران نے اس مزاحمتی گروپ کو اسرائیلی حملوں سے دفاع کے لیے ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی مہیا کی ہے''۔
ایران کے عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 'العالم' نے مشاورتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضاعی کا یہ بیان نشر کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ حماس کو غزہ کی آبادی کو اسرائیلی حملوں سے بچاؤ کے لیے زیرزمین سرنگیں کھودنی چاہئیں۔
انھوں نے کہا کہ ''فلسطینیوں کے مزاحمتی میزائل ایران کی منتقل شدہ ٹیکنالوجی کا تحفہ ہیں۔ہمیں فلسطینیوں کو دفاعی اور فوجی ٹیکنالوجی منتقل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ محاصرے میں ہتھیار تیار کرسکیں اور اپنا دفاع کرسکیں''۔
محسن رضاعی ایران کے انقلابی گارڈز کے سابق چیف کمانڈر رہے ہیں۔انھوں نے حماس پر زوردیا ہے کہ وہ لڑائی کے دوران اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرے تاکہ ان کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں سودے بازی کے لیے استعمال کیا جاسکے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے گذشتہ ہفتے دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا تھا کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو اسلحہ مہیا کرنے میں مدد دیں تاکہ وہ اسرائیل کے مقابلے میں اپنا دفاع کر سکیں۔ واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے اور وہ اس کے مخالف فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس اور لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو امداد مہیا کرتا رہتا ہے۔
-
حماس، اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کرے: ایران
تہران ماضی میں اسرائیل ۔ فلسطین براہ مذاکرات کا مخالف رہا ہے
بين الاقوامى -
ایران، روس کے اجرتی قاتل عراقی فضائیہ کے ہوا باز بن گئے
ایک ہفتہ پیشتر عراق میں لڑاکا طیارے کے ایک پائلٹ شجاعت علم داری موجانی کی باغیوں ...
بين الاقوامى -
امریکا اور اسرائیل چورسپاہی کا کھیل ،کھیل رہے ہیں
دشمن ایران پرحملے کی جرأت نہیں کر سکتا: آیت اللہ علی خامنہ ای
بين الاقوامى -
'عراق کو ملنے والے سخوئی جہاز روسی نہیں، ایرانی ہیں'
ماہرین نے ایران۔عراق گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑ دیا
مشرق وسطی -
امریکا، عراق میں 'دوسرا یوکرین' بنانا چاہتا ہے: ایران
"ضرورت پڑنے پر عراق کو اسلحہ فراہمی ممکن ہے"
مشرق وسطی -
'نئے کربلا کی پکار: اہل تشیع جنگ کی تیاری کریں'
ایران میں عراق کے لیے رضاکار بھرتی مہم جاری
بين الاقوامى