شامی باغیوں اور داعش میں جھڑپیں،39 جنگجو ہلاک
داعش کا شمالی صوبے حلب کے متعدد قصبوں اور دیہات پر قبضہ
شام کے شمالی صوبے حلب میں دولت اسلامی عراق وشام (داعش) سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں اور شامی باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں طرفین کے انتالیس جنگجو مارے گئے ہیں۔
بیروت میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کو لڑائی میں اکتیس باغی اور داعش کے آٹھ جنگجو مارے گئے ہیں اور اس کے بعد داعش کے جنگجوؤں نے صوبہ حلب کے چھے دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔
رائیٹرز کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے متحارب اسلامی گروپوں کے ساتھ لڑائی کے بعد صوبہ حلب کے متعدد دیہات اور قصبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ان میں حلب سے پچاس کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ترکمانوں کے دوقصبے بارح اور اخترین بھی شامل ہیں۔
اخترین سے ٹویٹر کے ذریعے ملنے والی ایک اطلاع میں کہا گیا ہے کہ اس قصبے کا دفاع کرتے ہوَئے داعش کے جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں دو افراد مارے گئے ہیں۔ان میں ایک سولہ سالہ لڑکا ہے لیکن اس اطلاع کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہے۔
-
داعش بدعنوان انتہا پسند گروہ ہے، مفتی اعظم مصر
شوقی عال نے یہ بیان ویٹیکن کے مطالبے کے بعد جاری کیا ہے
بين الاقوامى -
سعودی باپ دو بیٹوں کو شام لے گیا،داعش میں شمولیت
بیٹوں کو ''جنت کے پرندے سمجھیں''شام پہنچنے کے بعد اہلیہ کو ٹیکسٹ پیغام
ایڈیٹر کی پسند -
"داعش شامی باغیوں کی مدد میں ناکامی کا نتیجہ ہے"
اسرائیل نے غزہ پر حملہ اپنے دفاع میں کیا: ہیلری کلنٹن
بين الاقوامى -
داعش کا شامی فوج کے اڈے پر حملہ، 41 افراد ہلاک
جنگجوؤں کا تین خودکش حملوں کے بعد شامی فوج کے اڈے پر دھاوا
مشرق وسطی -
داعش کا شامی صوبہ دیرالزورکے دیہات سے انخلاء
غالب سنی قبیلہ کے ساتھ لڑائی کے بعد جنگجوؤں کو واپس بلانے کا فیصلہ
مشرق وسطی -
تعلیم یافتہ مصری نوجوان داعش کا جنگجو کیسے بنا؟
عراق اور شام میں سرکاری سکیورٹی فورسز اور دوسرے جنگجو گروپوں کے خلاف برسرپیکار ...
مشرق وسطی