ایران کے جنگی بحری جہاز خلیجِ عدن کی جانب روانہ
ایران کی بحریہ نے جنگی جہازوں پر مشتمل ایک گروپ خلیجِ عدن کی جانب روانہ کیا ہے۔
ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کی اطلاع کے مطابق یہ نیول گروپ تباہ کن جنگی بحری جہازوں پر مشتمل ہے اور یہ صوبہ ہرمزگان کے دارالحکومت بندرعباس کی بندرگاہ سے خلیج عدن کی جانب بھیجا گیا ہے۔
ایرنا نے مزید بتایا ہے کہ یہ بحری گروپ اپنے مشن کی تکمیل کے لیے آبنائے ہرمز،بحیرہ اومان ،ساحل مکران ،بحر ہند کے شمالی حصے اور باب المنداب سے ہوتا ہوا خلیج عدن کی جانب جائے گا۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان بحری جنگی جہازوں کو خلیج عدن کی جانب بھیجنے کا مقصد بین الاقوامی پانیوں میں ایران کے میری ٹائم مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔یہ بحری گروپ ایرانی پرچم بردار تجارتی اور تیل بردار بحری جہازوں کا تحفظ کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ خلیج عدن میں غیرملکی بحری جہازوں کو ہنگامی صورت حال میں مدد بھی دے گا۔
-
ایران کی سدِجارحیت کے لیے پہلی مرتبہ سائبر جنگی مشقیں
آبنائے ہرمز کے نزدیک ایرانی بحریہ کے مختلف ہتھیاروں کے تجربات
بين الاقوامى -
ایرانی بحریہ آئندہ ہفتے آبنائے ہرمز میں جنگی مشقیں کرے گی
مشقوں میں ڈیفنس اور میزائل سسٹم کی استعداد کار کا جائزہ لیا جائے گا
بين الاقوامى -
ایرانی پاسداران انقلاب کی پاکستان پر حملے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی جنرل کمانڈنگ آفیسر بریگیڈئر حسین سلامی نے خبردار ...
بين الاقوامى -
"شام میں امریکا کے خلاف ایران کی پراکسی وار جاری ہے"
ایرانی پاسداران انقلاب کے نگران جنرل کا فنڈ ریزنگ مہم سے خطاب
بين الاقوامى -
کرد باغیوں کے ہاتھوں 5 ایرانی پاسداران انقلاب ہلاک
عراقی سرحد پر کرد علاقے میں پاسداران کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے
مشرق وسطی -
دمشق میں ایرانی طیارے میں سوار پاسداران انقلاب کے متعدد کمانڈر زخمی
شامی حزب اختلاف کی فوجی کونسل کے ترجمان کا دعویٰ
مشرق وسطی