یمن: قبائیلیوں کے حملے میں 86 حوثی ہلاک
یمن کے جنوب مشرقی شہر رداع کے نزدیک مسلح قبائلیوں کے حملے میں 86 حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔
صنعا سے العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ مسلح قبائلیوں نے خودکار ہتھیاروں سے حوثی باغیوں پر حملہ کیا ہے اور ان کے زیراستعمال دو ٹینک اور تین بکتربند گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔
یمنی دارالحکومت صنعا سے ایک سو میل جنوب مشرق میں واقع اس شہر میں حوثی باغیوں نے جمعرات کو مقامی قبائل پر حملہ کیا تھا اور ان کی پانچ خواتین سمیت پندرہ افراد کو ہلاک کردیا تھا۔انھوں نے قبائلیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران توپ خانے سے بھاری گولہ باری کی تھی۔جھڑپوں میں پچیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔
رداع میں اہل سنت آباد ہیں اور شیعہ حوثی باغی گذشتہ کئی ہفتوں سے اس شہر پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں۔انھوں نے دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے بیشتر شمالی شہروں پر قبضہ کرکے اپنی عمل داری قبول کررکھی ہے اور اب وہ اپنے زیرنگیں علاقوں کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
-
امریکا:علی صالح اور دو حوثی لیڈر بلیک لسٹ
امریکی محکمہ خزانہ نے تینوں یمنی شخصیات پر پابندیاں عاید کردیں
بين الاقوامى -
سابق صدر کی جماعت اور حوثی یمنی حکومت سے الگ
صدر منصور ھادی پارٹی عہدوں سے فارغ کر دیئے گئے
بين الاقوامى -
یمن: حوثی باغیوں کا صدر کو الٹی میٹم
10 دن میں نئی حکومت قائم نہ ہونے پر اقتدار پر قبضے کے دھمکی
بين الاقوامى -
"حوثی بندوق بردار شہروں اور تنصیبات کا قبضہ چھوڑ دیں"
یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے اہل تشیع مسلک کے حوثی قبیلے کے مسلح گروپ انصار ...
بين الاقوامى -
یمن: القاعدہ کے ہاتھوں 20 سے زائد حوثی باغی ہلاک
باغیوں کو قبائل اور القاعدہ کی طرف سے مزاحمت کا سامنا
مشرق وسطی -
حوثی شدت پسندوں کے ہاتھوں یمنیوں کا قتل عام جاری
قبائلی سردار کے پانچ اہل خانہ قتل، گھر مسمار کر دیا گیا
بين الاقوامى