اتحادیوں کی بمباری، داعش کا سائبر یونٹ کا ہیڈکواٹرز تباہ
امریکی اتحادیوں کے داعش پر 55 فضائی حملے
امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے طیاروں نے گذشتہ چار روز کے دوران دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کی ایک برقی جنگی چھاؤنی سمیت پچاس سے زیادہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکا کی مرکزی کمان نے سوموار کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ 28 نومبر اور یکم دسمبر کے درمیان اتحادی طیاروں اور بغیر پائیلٹ جاسوس طیاروں نے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں اور ان کی گاڑیوں پر کل پچپن فضائی حملے کیے ہیں اور شام کے ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع شہر کوبانی اور شمالی شہر الرقہ میں داعش کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔
الرقہ میں اتحادی طیاروں نے ایک ٹینک ،چودہ گاڑیوں ،جہادیوں کے ایک بیس ، ایک برقی چھاؤنی اور جام کرنے والے ایک سسٹم پر بمباری کی ہے۔ کوبانی میں داعش کے ٹھکانوں پر سترہ فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ان میں داعش کے سات یونٹوں، دو عمارتوں ،تین ٹینکوں اور چار گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی اتحادیوں نے شام کے دوسرے بڑے شہر حلب کے نزدیک القاعدہ سے وابستہ خراسان گروپ پر بھی ایک فضائی حملہ کیا ہے لیکن اس میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
عراق کے تین شمالی شہروں موصل ،تل عفر ،تکریت اور مغربی شہر رمادی میں امریکا اور اس کے اتحادیوں نے گذشتہ چار روز میں اٹھائیس فضائی حملے کیے ہیں اور ان میں داعش کی گاڑیوں ،توپ خانے ،فوجی اڈوں اور ٹھکانوں پر بمباری ہے۔
واضح رہے کہ شام میں امریکا کی قیادت میں بحرین ،اردن ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لڑاکا طیارے داعش کے خلاف فضائی مہم میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ عراق میں امریکا کی قیادت میں اتحاد میں مغربی ممالک بیلجئیم، برطانیہ، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس اور نیدرلینڈز شامل ہیں اور کوئی عرب ملک عراق میں داعش مخالف مہم میں شریک نہیں ہے۔
-
کوبانی: حملوں ،جھڑپوں میں داعش کے 50 جنگجو ہلاک
شام کے سرحدی شہر کوبانی (عین العرب) میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرد جنگجوؤں کے ...
مشرق وسطی -
داعش کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال جائز ہے: پوپ
مسلمان داعش کے خلاف بہادری سے آواز اٹھائیں: پوپ کا مطالبہ
بين الاقوامى -
شام، عراق: ’’داعش‘‘ کے ٹھکانوں پر اتحادیوں کے 15 حملے
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ تین دنوں کے دوران عراق اور ایران میں ...
مشرق وسطی -
خطرناک امریکی طیارہ داعش مخالف مشن میں شامل
ملٹی بیرل طیارہ خطرناک ترین مشین گنوں سے لیس ہے
ایڈیٹر کی پسند -
موصل: فضائی حملوں میں داعش کے بیسیوں جنگجو ہلاک
امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے عراق کے شمالی شہر موصل اور اس کے نواحی علاقوں ...
مشرق وسطی -
داعش کے جنگجو کرکوک پر قبضے میں ناکام
عراقی فوج اور کرد ملیشیا نے داعش کا حملہ پسپا کردیا
مشرق وسطی