"داعش نے شام میں اردن کا طیارہ نہیں گرایا"

امریکا نے جہاز گرنے کا سبب بتانے سے گریز کیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا نے کہا ہے کہ اردن کا ایف سولہ جنگی طیارہ جو شام میں دولت اسلامیہ المعروف داعش کے زیر قبضہ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اسے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے نہیں گرایا ہے۔

دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے طیارے کے پائلٹ فلائٹ لیفٹینٹ مواز یوسف کو گرفتار کرلیا ہے اور انٹرنیٹ پر اس کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اس سے پہلے دولت اسلامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اردن کے طیارے کو مار گرایا ہے۔

امریکا نے کہا ہے کہ واضح شہادتیں اس جانب واضح اشارہ کرتی ہیں کہ دولت اسلامیہ نے اردن کے طیارے کو نہیں گرایا۔ البتہ امریکا نے یہ واضح نہیں کیا کہ طیارہ کیسے گرا۔

اردن ان چار عرب ممالک میں سے ایک ہے جو امریکا کی سربراہی میں قائم ہونے والے اس فوجی اتحاد کا حصہ ہیں جو شام میں گذشتہ تین ماہ سے دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہا ہے۔

اردن کا طیارہ رقہ کے قریب تباہ ہوا ہے۔ رقہ پر عراق اور شام میں سرگرم تنظیم دولتِ اسلامیہ کا کنٹرول ہے اور تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اس نے اردنی فضائیہ کا جنگی طیارہ مار گرایا ہے اور پائلٹ ان کے قبضے میں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں