.

ترک ڈرائیور کا کمال، بس ڈرائیونگ کے دوران محو رقص

مسافر بھی شامل رقص، پولیس نے جرمانہ کر کے لائسنس چھین لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترک بس ڈرائیور نے ایک لوک گیت پر اس وقت ناچنا شروع کر دیا ہے جب ترکی کے اہم شہر استنبول میں ایک ہائی وے پر گاڑی چلا رہا تھا۔ ڈرائیور نے مسافروں کی جان کی پروا کیے بغیر لوک گیت کی آواز پر اپنی سیٹ چھوڑ کر گاڑی میں کھڑے ہو کر ناچنا شروع کر دیا۔ بعد ازاں اس کی اس حرکت پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آ گئی تو اس من موجی ڈرائیور کو ڈرائیونگ لائسنس سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ نے اس ڈرائیور کی ویڈیو اور خبر کو خوب نمایاں کر کے پیش کیا ہے۔ ویڈیو میں نطر آ رہا ہے کہ ڈرائیور متین قندے میر نے بحر اسود کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک لوک گیت پر اچانک بس کی ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر ناچنا شروع کر دیا۔ مسافروں نے ڈرائیور کو اس حال میں دیکھا تو کچھ ہاو ہو اور کچھ ہاٗے ہاٗے پکارنے لگے۔ ایک موقع تو ایسا آیا کہ متعدد مسافر بھی تیز دھنوں کے اس لوک گیت پر ڈرائیور کے ساتھ شامل ہو گئے۔ جبکہ منی بس یورپ کے ساتھ منسلک ایک ضلع میں سڑک کنارے تھی۔

ڈرائیور متین قندے میر واپس اپنی سیٹ پر آیا تو اس نے گاڑی کے سٹئیر نگ ویل کو چھوڑ دیا اور بازو کھول کر اسی لے میں لہرانے لگا۔ اس کے ہونٹوں پر گیت کے بول اور چہرے پر سحر زدہ مسکراہٹ تھی۔ ترک ڈرائیور کی یہ ویڈیو ایک مسافر نے بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ اس کہانی کے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے پر پولیس حرکت میں آ گئی اور اس نے پہلے ڈرائیور کو حراست میں لیا اور بعد ازاں اسے ایک سو ساٹھ ترک لیرا جرمانہ کر دیا جبکہ اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی ضبط کر لیا۔

تیس سالہ متین قندے میر کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے دس سال سے منی بس چلا رہا ہے لیکن اس دوران اس سے یہ غلطی ہوئی ہے۔ وہ اپنی اس غلطی پر ہر ایک سے معافی چاہتا ہے۔ اس کے بقول جب اس نے یہ حرکت کی تو سڑک خالی تھی، اس کے باوجود وہ اپنی اس پہلی غلطی پر شرمندہ ہے۔ واضح رہے ایک ترک بس ڈرائور کو اس وقت نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جب اس کی ویڈیو سامنےآئی کہ وہ استنبول میں بس کی تیز رفتاری کے باوجود کتب بینی میں مصروف تھا