سعودی عرب:پیرس میں دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کی مذمت
سعودی عرب نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بدھ کو ایک اخبار کے دفتر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔تین مسلح افراد کے اس حملے میں دس صحافیوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے ایک حکومتی عہدے دار کا بیان نقل کیا ہے۔اس میں انھوں نے کہا ہے کہ ''سعودی عرب دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتا ہے۔اسلام اور دوسرے مذاہب اس طرح کے فعل کو مسترد کرتے ہیں''۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ''سعودی عرب حملے میں مارے گئے افراد کے خاندانوں، جمہوریہ فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کا خواہش مند ہے''۔
بائیس عرب ممالک کی نمائندہ تنظیم عرب لیگ اور قاہرہ میں قائم مسلمانوں کی تاریخی دانش گاہ الازہر نے بھی پیرس میں نقاب پوش افراد کی جانب سے مزاحیہ ہفت روزہ اخبار چارلی ہیبڈو کے دفاتر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نے ایک بیان میں اخبار کے دفتر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔مصر کی سرکاری خبررساں ایجنسی مینا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق:''جامعہ الازہر نے حملے کو مجرمانہ کارروائی قراردیا ہے اور کہا ہے کہ اسلام اس طرح کے تشدد کی کسی بھی شکل کی مذمت کرتا ہے''۔
فرانس کی مسلم کونسل نے فائرنگ کے اس واقعے کے فوری بعد اس کی مذمت کی ہے اور اس کو بربریت قراردیتے ہوئے پریس کی آزادی اور جمہوریت پر حملہ قراردیا ہے۔مسلم کونسل فرانس کی مسلم کمیونٹی کی نمائندہ ہے۔اس نے مسلمانوں کو امن سے رہنے کی تلقین کی ہے اور ان پر زوردیا ہے کہ وہ انتہاپسندانہ تعبیروں سے گریز کریں۔
بیان کے مطابق:''دہشت گرد گروپوں کے پاگل پن کی وجہ سے بین الاقوامی ماحول کشیدہ بن چکا ہے اور وہ غلط طور پر خود کو اسلام کا نمائندہ قرار دیتے ہیں۔ہم تمام لوگوں پر زوردیتے ہیں کہ وہ اشتعال انگیزی سے بچنے کے لیے جمہوریہ کی اقدار اور جمہوریت سے جڑے رہیں''۔
-
لیبیا میں فرانس کی مداخلت کا امکان مسترد
مداخلت کے لیے اقوام متحدہ کا واضح مینڈیٹ ہونا چاہیے:فرانسو اولاند
بين الاقوامى -
’کباب فوبیا‘۔۔ فرانس میں نیا سیاسی ہتھیار!
دائیں بازو کے سیاست دان کباب مخالف مہم میں پیش پیش
بين الاقوامى -
فرانس کا عراق میں 'بڑے' فضائی حملے کا دعوی
حملے میں دولت اسلامی 'داعش' کو نشانہ بنایا گیا
بين الاقوامى -
داعش کی فرانس و دیگر یورپی ملکوں میں کارروائیوں کی اپیل
یہ انکشاف برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ میں کیا گیا ہے
مشرق وسطی -
فرانس میں پہلے جہادی کو سات سال قید کی سزا
کورین نژاد شہری 2012 میں چند روز شام میں مقیم رہا
بين الاقوامى -
فرانس :انسدادِ دہشت گردی کا نیا قانون منظور
فرانس کی پارلیمان نے دہشت گردی کے انسداد کے لیے ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے۔اس ...
بين الاقوامى