شہزادہ محمد بن نایف سعودی عرب کے ولی عہد دوم مقرر
سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف کو ایک شاہی فرمان کے ذریعے ولی عہد دوم مقرر کردیا گیا ہے۔
شہزادہ محمد بن نایف سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے بھتیجے ہیں۔
جمعہ کی صبح شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد جاری کردہ ایک شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن نایف ولی عہد دوم ہوں گے اور نئے ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کے بعد ان کا نمبر ہے اور وہ ان کے نائب ہوں گے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق سعودی شہری جمعہ کی شام شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ مقرن کی بیعت کرنے والے ہیں۔شاہ سلمان نے شاہ عبداللہ کے انتقال پر ایک نشری تقریر میں کہا ہے کہ ''ہم کامیابی کے اس راستے پراپنا سفر جاری رکھیں گے جس پر سعودی عرب شاہ عبدالعزیز کے زمانے سے چلتا آرہا ہے''۔
-
سعودی ولی عہد دوم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کا حلف وفاداری
سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ارکان، وزراء، مذہبی شخصیات، دانشوروں اور عام شہریوں نے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز آیندہ ولی عہد ہوں گے
سعودی دارالحکومت ریاض میں جمعرات کو شاہی دیوان کی جانب سے جاری کردہ ایک فرمان میں ...
بين الاقوامى -
شاہ عبداللہ کا انتقال، پاکستان میں سوگ کا اعلان
وزیراعظم جنازے میں شرکت کے لیے ریاض روانہ
پاكستان -
پاکستانی وزیر اعظم کا شاہ عبداللہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار
اسلام آباد ایک بہترین دوست سے محروم ہو گیا
پاكستان -
شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز انتقال کر گئے
سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ...
بين الاقوامى -
شاہ عبداللہ کی صحت بہتر ہو گئی:شاہی دیوان
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی سانس کی تکلیف کے بعد اب صحت بہتر ...
بين الاقوامى