ایران نے بیرونی تجارت میں ڈالر کا لین دین بند کر دیا
ایرانی سنٹرل بینک کے ڈپٹی گورنر جنرل غلام علی کامیاب کا کہنا ہے کہ ان کا ملک نے اپنی بیرونی تجارت میں ڈالر کا لین دین ترک کر دیا ہے۔
ایرانی سیکیورٹی اداروں کی مقرب خبر رساں ایجنسی 'تسنیم' نے مسٹر کامیاب کا بیان نقل کیا ہے کہ "تہران دوسرے ملکوں کے ساتھ باہمی تجارت میں ڈالر کے بجائے یورو، ترک لیرا، روسی روبل سمیت چین اور کوریا کی کرنسی استعمال کر رہا ہے۔"
غلام علی کامیاب نے بتایا کہ ایران کا متعدد ملکوں کے ساتھ آسان شرائط پر مبنی ہاہمی تجارت کے معاہدے کرنے کا امکان موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں باقاعدہ معاہدوں کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جلد شروع ہو گا۔
حالیہ چند مہینوں کے دوران ایرانی کرنسی تومان کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہت زیادہ گر چکی ہے۔ نیز ایران کے ایٹمی پروگرام کے باعث عاید پابندیوں کی وجہ سے اسے اپنا تیل اور دوسری چیزوں کی درآمد کے بدلے رقوم حاصل کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
-
ایرانی کرنسی اور آٹو موبیل کا شعبہ امریکی پابندیوں کا ہدف
ایرانی ریال کو بیرون ملک ناقابل استعمال بنانا چاہتے ہیں: ترجمان وائٹ ہاؤس
بين الاقوامى -
ایران پر نئی پابندیاں رکوانے میں اوباما کامیاب
سینیٹ کے ارکان نے فی الوقت پابندیوں کو غیر ضروری قرار دیدیا
بين الاقوامى -
یورپی یونین ایران پر عائد پابندیاں دسمبر میں واپس لے گی
کینیڈا نے پابندیاں مستقل معاہدے تک سخت کرنے کا عندیہ دے دیا
مشرق وسطی -
یورپی یونین نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عاید کردیں
جوہری تنازعے پر تہران کا گھیرا مزید تنگ کرنے کی کوشش
بين الاقوامى -
یورپی یونین ایران کی تیل اور گیس کی صنعت پر نئی پابندیاں عاید
ایران نے نئی پابندیوں کو غیر انسانی قرار دے کر مذمت کر دی
بين الاقوامى -
یورپی یونین: ایران کے خلاف پرانی پابندیاں بحال رکھنے کی تیاری
نئی پابندیاں لگائیں گے نہ پہلی پابندیوں کا دائرہ وسیع کرینگے: سفارتی ذرائع
مشرق وسطی