الریاض: شاہ سلمان سے امیر قطر کی بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دورے پر آئے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے الریاض میں ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی اطلاع کے مطابق شاہ سلمان نے قطری وفد کے اعزاز میں اپنے محل میں ظہرانہ دیا ہے۔اس موقع پر بات چیت میں انھوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور انھوں نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سوموار کو ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے الریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ان کی آمد سے ایک روز قبل اتوار کو امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح نے الریاض کا مختصر دورہ کیا تھا اور شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں