شامی باغیوں کو ترکی میں تربیت دینے کے لیے برطانیہ بھی پرعزم
امریکا کے بعد اب برطانیہ نے بھی شام میں صدر بشارالاسد کےخلاف سرگرم اعتدال پسند باغیوں کو ترکی کی سرزمین پرعسکری تربیت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اعتدال پسند اپوزیشن کی عسکری ٹریننگ کا مقصد شام میں دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کے بڑھتے خطرے کا تدارک کرنا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالون نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک شامی باغیوں کو ترکی میں عسکری تربیت فراہم کرنے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام میں دولت اسلامی کے بڑھتے خطرے اور صدر بشارالاسد کے خلاف عوامی انقلاب کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے اعتدال پسند قوتوں کی معاونت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شام اور عراق میں ایک ایسی اعتدال پسند فوج تیار کرنا چاہتے ہیں کو دونوں ملکوں میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے داعش جیسے گروپوں کی سرکوبی کرسکے۔
برطانوی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ابتدائی طورپر ان کے 75 فوجی ماہرین عسکری تربیت کی مہم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عسکری ماہرین عراق میں پہلے سے موجود ہیں جو عراقی فوج کی رہ نمائی کررہے ہیں۔
-
شامی اپوزیشن میں شمولیت کے الزام میں اسرائیلی عرب نوجوان کو قید
اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے شامی صدر بشارالاسد کےخلاف سرگرم اپوزیشن کی نمائندہ ...
مشرق وسطی -
بشارالاسد سے مذاکرات ہٹلر سے ہاتھ ملانے کے مترادف
شامی صدر سے مصافحہ کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی:ترک وزیراعظم
بين الاقوامى -
امریکا کو بشارالاسد سے بات کرنا ہوگی: جان کیری
شامی تنازعے کے سیاسی حل کے لیے کوششیں تیز کر رہے ہیں
بين الاقوامى -
شامی صدر کا کوئی مستقبل نہیں: برطانیہ
امریکا کے بعد برطانیہ نے شام کے بارے میں اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی ...
بين الاقوامى -
حسکہ: داعش اور شامی فوج کے درمیان جھڑپیں، 40 ہلاک
شام میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ایک مانیٹرنگ ادارے کے مطابق شام ...
بين الاقوامى -
شامی اپوزیشن کے وفد کا دورہ مصر، وزیرخارجہ سے ملاقات
شامی اپوزیشن کے ایک نمائندہ وفد خصوصی دورے پر مصر پہنچا ہے جہاں وفد کے ارکان نے ...
مشرق وسطی