جیل سے فرار یمنی القاعدہ کا رہنما گورنر آفس پہنچ گیا
خالد باطرفی فون پر گفتگو کے دوران یمنی پرچم پر کھڑا تھا
یمن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق القاعدہ کی یمن شاخ کے ایک اہم رہنما خالد باطرفی کو حضر موت صوبے کے گورنر کے دفتر میں دیکھا گیا ہے۔
خالد برطرفی المکلا شہر پر القاعدہ کے قبضے کے بعد جیل سے فرار ہوا تھا۔ جیل پر القاعدہ کے حامیوں نے گذشتہ روز حملہ کیا تھا۔
خالد باطرفی کے ہمراہ انتہا پسند تنظیم کے متعدد دیگر انتہائی خطرناک اور مطلوب قیدی بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ایک ویڈیو میں القاعدہ کا رہنما ٹیلی فون پر کسی کو ہدایات دے رہا ہے۔ ویڈیو میں یمنی پرچم اس کے پیروں تلے روندا جا رہا ہے۔
یاد رہے خالد باطرفی القاعدہ کی متعدد کارروائیوں میں شرکت اور منصوبہ بندی کے الزام میں گذشتہ چار برسوں سے جیل کاٹ رہا تھا۔ ان میں امریکا پر حملوں کا الزام بھی شامل ہے۔
-
#صالح نے #المکلا شہر #القاعدہ کے حوالے کر دیا
معزول صدر کی ریشہ دوانیاں عروج پر جا پہنچیں
بين الاقوامى -
یمن: القاعدہ کا فوجی اڈے پر حملہ، چار ہلاک
یمن کے جنوبی علاقے میں القاعدہ نے سرکاری فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے ...
بين الاقوامى -
یمن: سعودی سفارت کار القاعدہ کے چنگل سے بازیاب
عبداللہ الخالدی تین سال تک یرغمال رہنے کے بعد الریاض واپس پہنچ گئے
بين الاقوامى -
یمن: ڈرون حملے میں القاعدہ کے تین مشتبہ جنگجو ہلاک
یمن میں امریکا کے بغیر پائِیلٹ جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں القاعدہ کے تین مشتبہ ...
بين الاقوامى -
"اسامہ بن لادن القاعدہ کا نام بدلنا چاہتے تھے"
امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم 'القاعدہ' کے بانی سربراہ مقتول اسامہ بن ...
بين الاقوامى -
یمن: القاعدہ کے حملے میں فضائیہ کا پائیلٹ قتل
سرکاری فوجیوں نے اپنے ہتھیار مقامی قبائل کے حوالے کردیے
بين الاقوامى