.

ٹونی بلیئر کی شاہ سلمان سے ملاقات، مسئلہ فلسطین پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مشرق وسطیٰ سے متعلق اقوام متحدہ، روس، یورپی یونین اور امریکا پر مشتمل گروپ چار کے سربراہ اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔

دونوں رہ نمائوں کے درمیان ملاقات میں مسئلہ فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کے امکانات سمیت دیگرعلاقائی اورعالمی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

درایں اثناء جرمن ریاست بافاریا کے وزیراعظم ھورسٹ سیھوفر نے بھی اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔