پمفلٹس کے ذریعے یمنی شہریوں کو ایرانی توسیع پسندی کی وارننگ
یمن میں سعودی عرب کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن "فیصلہ کن طوفان" میں جنگی طیاروں کے ذریعے بعض شہروں میں پمفلٹس بھی گرائے گئے ہیں جن میں یمنی شہریوں کوبتایا گیا ہے کہ ایران حوثیوں کی مدد کر کے یمن پر اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنگی طیاروں کی مدد سے گرائے گئے پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں حوثیوں اور سابق صدرعلی صالح کے وفاداروں کے خلاف جاری فوجی آپریشن یمن کی سلامتی اور ملک کی وحدت کی خاطر ہو رہا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد ایران نواز حوثیوں اور حکومت مخالف سابق صدر علی صالح کی توسیع پسندی کو روکنا ہے۔
پمفلٹس میں یمنی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ فوجی آپریشن میں حوثی باغیوں کے خلاف عالمی اتحاد کی مدد کریں اور حوثیوں کی غیرآئینی حکومت کے ساتھ تعاون سے گریز کیں تاکہ حوثیوں پر اندرون اور بیرون ملک سے دبائو ڈال کرانہیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔
جنگی طیاروں کے ذریعے یمنی شہروں میں گرائے گئے اشتہارات میں خبردار کیا گیا ہے کہ حوثی شہریوں کو دھوکہ دہی کے ذریعے اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ اس لیے شہریوں کو حوثی باغیوں کی مدد کے بجائے ملک کی آئینی حکومت کی کھل کر حمایت کرنا ہوگی۔
-
ایران کی سعودی عرب کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی
ایران کی بری فوج کےسربراہ بریگیڈیئر احمد رضا بوردستان نے دھمکی دی ہے کہ اگرسعودی ...
بين الاقوامى -
سعودی اتحادیوں کے حوثیوں کی میزائل تنصیبات پر حملے
سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے بتایا ...
بين الاقوامى -
علی صالح کی جماعت کا جنگ بندی کے لیے قراداد کا خیرمقدم
یمن کے سابق مطلق العنان صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت نے ملک میں جنگ بندی سے متعلق ...
بين الاقوامى -
یمن: 15 ہزار فوجیوں کا ہادی حکومت سے اظہارِ وفاداری
یمن کے سعودی عرب کے ساتھ واقع صحرائی اور پہاڑی علاقے میں تعینات سرکاری فوج کے ...
بين الاقوامى -
آپریشن سے قبل حزب اللہ جنگجوئوں کی یمن منتقلی کا انکشاف
یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کے ’فیصلہ کن طوفان ‘آپریشن سے ...
بين الاقوامى -
یو اے ای، قطر کی جانب سے چار امدادی طیارے یمن روانہ
سعودی سربراہی میں یمن میں جاری فوجی آپریشن 'فیصلہ کن طوفان' کے ترجمان بریگیڈئیر ...
بين الاقوامى