ایران کی حزب اللہ کے ذریعے اسرائیل کو'سبق سکھانے' کی دھمکی
ایران نے دھمکی دی ہے کہ تہران پر حملے کی صورت میں لبنانی حلیف حزب اللہ کے ذریعے اسرائیل کو سبق سکھایا جائے گا۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تہران کی حلیف لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے پاس 80 ہزار میزائل تیار حالت میں موجود ہیں۔ اگر اسرائیل کی جانب سے ایران پرحملے کی حماقت کی گئی تو حزب اللہ کے ہزاروں میزائل تل ابیب اور حیفا کی اینٹ سے اینٹ بنا دیں گے۔
ایرانی عہدیدار کا یہ دھمکی آمیز بیان اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون کی دھمکی کا جواب ہے۔ یعلون نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے متنازعہ جوہری پرگرام کی وجہ سے ایران پر حملے کا امکان موجود ہے۔
-
حسن نصراللہ کے بیان پر حزب اللہ کے حامیوں میں تنازع
جنگ صفین سے متعلق حزب اللہ کے رہنما کا بیان وجہ نزاع بن گیا
مشرق وسطی -
شام میں حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کے استعمال کا انکشاف
شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں باغیوں سے لڑنے والی لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کا شامی سرحد پر القاعدہ کے جنگجوؤں پر حملہ
لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے جنگجوؤں نے شام کے سرحدی علاقے میں القاعدہ سے ...
بين الاقوامى