'بے باک' موریتانوی دوشیزہ مقابلہ حسن کے آخری مراحل میں!
افریقا کے عرب ملک موریتانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک 'بے باک' دوشیزہ رحمہ اتی امریکا میں ہونے والے "افریقی ملکہ حسن" کے مقابلے میں آخری مراحل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اگرقسمت نے ساتھ دیا تو اتی موریتانیہ جیسے روایت پسند اور پسماندہ ملک اور پورے کی پہلی ملکہ حسن قرار پائے گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رحمہ اتی کا تعلق موریتانیہ کی جنوبی ریاست روصو کے اترارزہ شہرسے ہے جہاں حال ہی میں اسے امریکا میں منعقدہ افریقی ملکہ حسن کے مقابلے کی دوڑ کے لیے چُنا گیا تھا۔ ملکہ حسن بننے کے مختلف مراحل طے کرتے ہوئے اب وہ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ موریتانیہ جیسے پسماندہ افریقی ملک کی کسی دوشیزہ کا اس نوعیت کے غیر روایتی ایونٹ میں حصہ لینے کا پہلا واقعہ ہے۔ اگر وہ آخری مرحلے میں بھی کامیاب رہتی ہے تو موریتانیہ بھی ایک عدد ملکہ حسن رکھنے والا ملک کہلانے کا 'حقدار' ہوگا۔
بے باک دوشیزہ رحمہ اتی کی حال ہی میں کچھ تصاویر منظرعام پر آئی تھیں جس میں اسے مختصر نوعیت کے مغربی لباس میں دیکھا گیا ہے جبکہ اس کے اپنے ملک میں خواتین کے لیے مختصر لباس کی ممانعت ہے اور پورا جسم ڈھانپے کی تلقین کی جاتی ہے۔
-
پاکستان میں گرفتار القاعدہ لیڈر کو موریتانیہ میں 20 سال جیل
موریتانیہ کی ایک عدالت نے القاعدہ کے ایک سینیر لیڈر کو امریکا ،یورپ اور آسٹریلیا ...
بين الاقوامى -
سابقہ گارڈ کا موریتانی خاتون سیاست دان کے خلاف مقدمہ
افریقی ملک موریتانیہ کی تاریخ میں پہلی بار ایک عام شہری نے سابق خاتون وزیر اور ایک ...
بين الاقوامى -
مصر: موریتانی وزیر اقتصادیات کانفرنس کے دوران گہری نیند سوگئے
افریقی ملک موریتانیہ کے وزیراقتصادیات وخزانہ سیدی ولد التاۃ مصر کے پر فضاء مقام ...
بين الاقوامى