مصر: موریتانی وزیر اقتصادیات کانفرنس کے دوران گہری نیند سوگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

افریقی ملک موریتانیہ کے وزیراقتصادیات وخزانہ سیدی ولد التاۃ مصر کے پر فضاء مقام شرم الشیخ میں گذشتہ روز منعقدہ اقتصادی کانفرنس کے دوران گہری نیند کے مزے لیتے رہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کانفرنس حال میں دیگرمہمانوں کے بیچ انہیں اپنی نشست پر سوتے دکھایا گیا ہے، جہاں ان کا سر اپنی بائیں جانب کو لٹکا ہوا ہے۔

نیند میں لی گئی ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا کے ہتھے بھی چڑھی ہے جس پر حسب معمول ملے جلے تبصرے جاری ہیں۔ بعض تبصرہ نگاروں نے تصویر پر مزاحیہ’کمنٹس‘ کیے ہیں جب کہ بعض نے وزیر موصوف کی نیند کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ آخر وہ ایک انسان ہی تو ہیں۔ پھر مسلسل کام اورسفر کی تھکاوٹ، کہیں توانہیں آرام کرنا تھا۔

واضح رہے کہ سیدی ولد التاہ سنہ 2008ء سے موریتانیہ کے وزیراقتصادیات ہیں۔ ان کے اس منصب پر فائز ہونے کے بعد تین بار کابینہ تبدیل ہوچکی ہے مگر وہ اپنے عہدے پر پکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں