.

برطانیہ: ننھی شہزادی کی پہلی تصاویر جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی شاہی خاندان نے ایک ماہ کی ننھی شہزادی شارلٹ کی پہلی تصاویر جاری کردی ہیں جن کو شہزادی کی والدہ کیٹ نے کھینچا ہے جبکہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی شہزادی اپنے بڑے بھائی جارج کی گود میں بیٹھی ہے۔

کیمبرج کے ڈیوک شہزادہ ولیم کی سرکاری رہائشگاہ کنسنگٹن محل کی جانب سے جاری کردہ چار تصاویر مشرقی برطانیہ میں واقع اس آبائی گھر کے انمر ہال میں کھینچی گئی ہیں جبکہ ان کو شہزادی کی ماں نے بذات خود کھینچا ہے۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارلٹ ایک تکیہ سے ٹیک لگا کر جارج کی گود میں بیٹھی ہوئی ہے جو کہ اس سال جولائی میں دو سال کا ہوجائے گا۔ شارلٹ کو ایک سفید رنگ کا سویٹر اور شہزادے کو ایک سفید قمیض پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

برطانوی شاہی خاندان کو ہمیشہ سے ہی دنیا کے سب سے مایہ ناز فوٹو گرافروں نے کیمرے کی آںکھ میں محفوظ کیا ہے مگر شہزادہ ولیم اور ان کی بیگم کیٹ نے دو سال قبل سے ایک انوکھی روایت رکھی ہے اور انہوں نے اپنے بیٹے جارج کی سب سے پہلی تصویر اس کے نانا مائیکل مڈلٹن سے کھچوائی تھی۔

شارلٹ 2 مئی کو پیدا ہوئی تھی اور بادشاہت کی لائن میں اس کا چوتھا نمبر ہے۔