ٹرمپ خبردار رہیں، جنگ پورے خطے کو جلا دے گی : ایرانی سپیکر قالیباف کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتباہ کیا ہے کہ اگر ٹرمپ اور امریکہ کی وحشیانہ کارروائیاں جاری رہیں توپورا مشرق وسطیٰ جنگ کے شعلوں کی نذر ہو جائے گا۔

قالیباف کی طرف سے ٹرمپ کو یہ انتباہی جواب ٹرمپ کے 'ٹروتھ سوشل 'پر غلیظ دھمکی بھرے بیان کے بعد دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اسی بیان میں ایران پر قیامت ڈھا دینے اور ایران کو جہنم میں دھکیل دینے کی دھمکی دی ہے۔ قالیباف نے کہا چونکہ آپ نیتن یاہو کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔ سپیکر نے انتباہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس 'پر پوسٹ کی صورت میں جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا اس صورت حال سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ایران کے عوام کے حقوق کا احترام کیا جائے اور جاری خطرناک کھیل کا خاتمہ کیا جائے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو نہ کھولا تواس کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔ امریکی دھمکی میں دی گئی مہلت منگل کی رات آٹھ بجے ختم ہو جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں