ایران سے اسلحہ و بارود بحرین اسمگل کرنے کی سازش ناکام
خلیجی ریاست بحرین کے وزارت داخلہ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران سے اسلحہ اور خطرناک دھماکہ خیز مواد اسمگل کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے اس سازش میں ملوث پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بحرین وزارت داخلہ کے مطابق ایران سے اسلحہ اسمگل کرنے کی سازش میں ملوث عناصر اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں جنہیں ایرانی پاسداران انقلاب کے زیرانتظام تربیت دی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی "رائیٹرز" کے مطابق منامہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے دو افراد نے مبینہ طور پر اسلحہ اسمگلنگ کی سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے بحرین کے علاقائی سمندری حدود سے باہر اسلحہ اور گولہ بارود سے لدا ایک جہاز وصول کیا تھا۔ ان میں سے ایک شخص کو سنہ 2013ء میں ایران میں عسکری تربیت دی گئی تھی۔
بحرین پولیس کے مطابق انہوں نے 43 کلو گرام C4 نامی ایک خطرناک بارود ضبط کیا ہے۔ ایران کی جانب سے مسلسل سخت بیانات سامنے آنے کے بعد کل ہفتے کے روز بحرین نے تہران میں متعین اپنے سفیر کو صلاح مشورے کے لیے واپس بلا لیا ہے۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کے متنازع بیانات تہران کے معاندانہ طرز عمل کی عکاسی کرتے ہیں اوریہ بحرین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔
خیال رہے کہ بحرین کی وزارت داخلہ نے15 جولائی کو بھی ساحل سمندر میں ایران کی طرف سے آنے والی ایک کشتی کو قبضے میں لیا تھا جس میں 44 کلو گرام C4 نامی بارود قبضے میں لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ آٹھ کلاشنکوفیں اور 32 گولیوں کے پٹے بھی شامل تھے۔
-
خامنہ ای کے بیان پر بحرین میں ایرانی سفارت کار کی طلبی
بحرینی حکام نے دارالحکومت منامہ میں تعینات ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب ...
بين الاقوامى -
بحرین سے سعودی عرب بھیجا جانے والا دھماکا خیز مواد ضبط
بحرین میں پولیس نے دھماکا خیز مواد اور بم کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان ضبط ...
بين الاقوامى -
بحرین: عراق میں تربیت یافتہ دہشت گردوں کی سازش ناکام
کالعدم جنگجو گروپ پر لوگوں کو عسکری تربیت کے لیے عراق بھیجنے کا الزام
بين الاقوامى