ایران بارے امریکی رائے عامہ اسرائیل کے حق میں ہے: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ امریکا میں رائے عامہ ایران کے بارے میں اسرائیل کے موقف کی حامی ہے اور بیشترامریکی اسرائیل کی طرح ایران کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ سمجھتے ہیں۔
نیتن یاھوکی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب امریکی کانگریس کی اکثریت نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر طے پائے سمجھوتے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ یوں اسرائیل نے کانگریس کے ذریعے ایران کے ساتھ جوہری ڈیل ناکام بنانے کا موقع گنوا دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق نیتن یاہو نے عبرانی سال نو کی مناسبت سے جاری ایک بیان میں کہا کہ عام امریکی شہریوں کا ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں وہی خیال ہے جو اسرائیل کا سرکاری موقف ہے۔ اگرچہ نیتن یاھو نے اپنے بیان میں امریکی ایوان نمائندگان میں صدر اوباما کو ایران کے ساتھ سمجھوتے کے حوالے سے حاصل ہونے والی حمایت کی طرف واضح اشارہ نہیں کیا۔
اس سے قبل رواں سال مارچ میں بنمجمن نیتن یاہو نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائیٹ ہائوس کی ایران بارے پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نیتن یاہو امریکی ری پبلیکن پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ مل کر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ڈیل ناکام بنانا چاہتے تھے مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
نیتن یاھو نے امریکی شہریوں کے بارے میں اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی شہریوں کی اکثریت ایران کو اپنا دشمن سمجھتی ہے اور یہی بات امریکا کا دیرینہ اتحادی اسرائیل بھی کہتا ہے۔ نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کی بھاری اکثریت کا ایران کو دشمن اول سمجھنا اور ایران کے بارے میں 'حقیقی' شعور سے بہرہ مند ہونا ہماری طویل المیعاد سلامتی کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے۔
-
ایران معاہدے سے دہشت گردی کو فروغ ملے گا: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران پر عائد معاشی پابندیاں ...
بين الاقوامى -
برطانیہ میں 80 ہزار افراد نیتن یاہو کی گرفتاری کے حامی
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اگلے ماہ برطانیہ آمد کے موقع پر گرفتاری کے ...
بين الاقوامى -
ایران یورپ کے لیے ''خوف ناک'' خطرہ ہے: نیتن یاہو
انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کے چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ طے ...
بين الاقوامى