عرب اتحادیوں کے اپاچی ہیلی کاپٹر یمن کے اندر داخل
#یمن میں اتحادی ممالک کی جانب سے #حوثی باغیوں اور سابق منحرف صدر علی #عبداللہ_صالح کی وفادار ملیشیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق باغیوں کے خلاف کارروائی کے لیے اتحادی ممالک کے گن شپ اپاچی ہیلی کاپٹر پہلی بار یمن کے اندر داخل ہو رہے ہیں۔
#العربیہ چینل کے ذرائع کے مطابق اتحادی طیاروں نے دارالحکومت #صنعاء کے مغرب میں عصر کے مقام پر باغیوں کے زیر تسلط فضائیہ کالج اور ایئر ڈیفنس ہیڈ کواٹر پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ ہفتے کے روز شمالی صنعاء میں الصیانہ کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔
قبل ازیں جمعرات اور جمعہ کو صنعاء اور دوسرے شہروں میں اتحادی طیاروں نے حوثیوں اور علی صالح کے حامیوں کے مراکز پر بڑے پیمانے پر حملے کیے جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان سے دوچار کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق #تعز شہر میں حکومت نواز ملیشیا اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ لڑائی میں حکومت کی حامی فوج نے البعرارہ اور دوار السکنیہ کے مقامات سے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔
-
یمن: حوثیوں کے میزائل حملوں میں 20 شہری جاں بحق
#یمن کے وسطی علاقے #مآرب میں حوثی باغیوں اور منحرف سابق صدر علی #عبداللہ_صالح کی ...
بين الاقوامى -
مصر کی یمن میں بَری فوج کی تعیناتی کی تردید
#مصر کے ایوان صدر نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن ...
بين الاقوامى -
یمن کے وسطی صوبے مآرب میں عرب فوجی تعینات
العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق تین عرب ممالک سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور ...
بين الاقوامى