حجاج کرام 'رکن اعظم' کی ادائیگی کے لیے عرفات کی جانب گامزن
حجاج کرام #منیٰ میں فریضہ #حج کے پہلے بابرکت عمل کے بعد رکن اعظم کی ادائی کے لیے بہ خیریت میدان #عرفات کی جانب روانہ ہوگئے ہیں، جہاں آج وہ وقوف عرفہ کریں گے۔
#العربیہ ٹی وی کے مطابق حجاج کرام آج نماز فجر کے وقت میدان عرفات میں جمع ہونا شروع ہوئے، جہاں وہ نماز ظہر اور عصر کی قصر ادا کریں گے اور مغرب تک وہاں قیام کریں گے، جہاں سے رات کو مزدلفہ کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔
#سعودی_عرب کی حکومت نے حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں اور حج کے ایمان افروز موقع پر #ریاض حکومت کا حسن انتظام قابل تحسین ہے۔
منٰی سے عرفات کی جانب حاجیوں کو لے کر پہلی ٹرین نماز فجر کے بعد روانہ ہوئی۔ شیڈول کے تحت حجاج کرام اپنے مقررہ وقت پر میدان عرفات میں جمع ہوجائیں گے۔ حجاج کرام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ منیٰ کے تین اسٹیشنوں سے حجاج کو مقام عرفات تک پہنچانے والی ٹرینیں روانہ ہوچکی ہیں۔
-
احمد سوڈانی والد کے ہمراہ حج ادائی کے لئے مکہ روانہ
نو عمر طالب علم کو گھڑی 'ایجاد' کرنے پر جیل جانا پڑا تھا
ایڈیٹر کی پسند -
مناسک حج کا آغاز، منیٰ نے سفید چادر اوڑھ لی!
حجاج کرام نے آج سے اپنے فریضہ حج کا آغاز کردیا ہے۔ آج بروز منگل کو نماز فجر کی ...
بين الاقوامى -
حجاج کرام کی خدمت ہمارے لیے باعث شرف ہے: خادم الحرمین
حکومت آخری حاجی کی واپسی تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی: وزیر حج
بين الاقوامى -
'حج کے موقع پر ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دیں گے'
شدت پسندوں کو کسی جگہ قدم نہیں جمانے دیں گے: سعودی وزیرداخلہ
بين الاقوامى -
حج میں رکاوٹ پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی: سعودی ولی عہد
'دوران حج کسی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی'
بين الاقوامى -
سعودی محکمہ صحت نے حج انتطامات مکمل کرلیے
مقامات مقدسہ میں پانچ ہزار بستروں پر مشتمل 25 اسپتال تیار
بين الاقوامى