یمن کے شہر تعز میں بھاری فوجی کمک پہنچ گئی
مشترکہ فوج کی مارب کے الاشراف علاقے کی جانب پیش قدمی
باخبر یمنی ذرائع نے عرب اتحادی فوج کی جانب سے ارسال کردہ فوجی ساز وسامان اور سپاہ پر مشتمل کمک #تعز شہر کے مشرقی محاذ پر بھجوانے کی تصدیق کی ہے۔ اس ضمن میں #الوازعیہ ڈائریکٹوریٹ کا علاقہ خصوصی طور پر شامل ہے جہاں پر باغیوں کے ساتھ خونریز جھڑپیں ہوئیں۔ تعز کے متعدد علاقوں کا کںڑول #یمن کی قومی فوج کے ہاتھ آنے کی اطلاعات کے تناظر میں سرکاری فوج کے اہلکار، ٹینک اور آرمڈ گاڑیاں کرش محور سے تعز پہنچیں ہیں۔
اس پیش رفت کے ساتھ دوسری جانب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے #صنعاء میں صدارتی کمپاؤنڈ اور الصمع کیمپ پر حملہ کیا۔ دارلحکومت کے شمال میں ارحب سے تعلق رکھنے والے ایک #حوثی کمانڈر کے گھر پر اتحادی فوج نے حملہ کیا۔ اتحادیوں نے البیضاء کے علاقے میں واقع سپیشل ٹاسک فورس کے فوج کے کیمپ اور کھیل کے ایک میدان کو بھی اپنے فضائی حملوں کا خصوصی ہدف بنائے رکھا۔
عرب اتحادی فوج کے آبنائے باب المندب پر کنڑول سے یمنی میدان جنگ میں انہیں قابل ذکر برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اس کامیابی کے جلو میں متعدد حوثی رہنماؤں کے ہتھیار ڈالنے کی اطلاعات ہیں جبکہ اتحادی فوج کی ارسال کردہ بھاری فوجی کمک تعز کے مشرقی اور مغربی محاذوں پر پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
عوامی مزاحمت کاروں نے تعز کے علاقے الوازعیہ الساحلیہ کے گرد حصار سخت کر دیا ہے۔ ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ باغی ملیشیا اور مزاحمت کاروں کے درمیان جاری شدید جھڑپیں جلد ہی پورے علاقے پر سرکاری فوج کے قبضے کی راہ ہموار کر دیں گی۔
-
یمن سے حملے میں سعودی بارڈر فورس کااعلیٰ افسر اور اہلکار شہید
یمن کے شمالی علاقے سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے کی جانب شدید فائرنگ اور بارودی سرنگ ...
بين الاقوامى -
یمن میں سابق صدر کے مکان پر اتحادیوں کی بمباری
عرب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے منحرف اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے گھر سمیت ...
بين الاقوامى -
یمن: حوثیوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کے 5 ہزار واقعات
#یمن میں #ایران نواز #حوثی باغیوں اور منحرف سابق صدر علی #عبداللہ_صالح کی وفادار ...
بين الاقوامى -
یمن میں حکومت نواز فورسز کی فاتحانہ پیش قدمی
مزاحمتی ملیشیا نے تعز میں حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا
مشرق وسطی -
یمن کی تعمیرِنو کا مرحلہ کٹھن ہوگا: خالد بحاح
یمن کے نائب صدر اور وزیراعظم خالد بحاح نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیرِنو اور اس کے مسلح ...
بين الاقوامى -
سعودی اور دیگر یرغمالیوں کی یمن سے مسقط حوالگی
مختلف ملکوں کے شہری 180 دن تک یمنی حوثی باغیوں کے اسیر رہے
بين الاقوامى