سعودی فوج نے حوثیوں کی دراندزی کی کوشش ناکام بنا دی

یمن کی سرحد پر حوثیوں کی سرنگوں اور اسلحہ کے ذخائر کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کی سرحد سے حوثی باغیوں کی سعودی عرب میں داخلے کی متعدد کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے سعودی فوج نے سرحدی علاقوں میں کئی مقامات پر سرنگوں اور زیر زمین اسلحہ کے بھاری ذخائر کا پتا چلایا ہے۔

العربیہ ٹی وی نے سعودی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بارڈر فورسز کے اہلکار یمن کی 1500 کلومیٹر پر پھیلی سرحد کی مکمل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز اطلاعات ملی تھیں کہ الحرث گورنری اور جازان کےآبادی سے خالی ہونے والے علاقوں میں حوثی باغیوں نے دراندازی کی کوششیں کی تھیں۔ دشمن کی دراندازی کی کوششوں کا مقصد سعودی عرب کے اندر گھس کر بارودی سرنگیں بچھانا، کاٹیوشا اور ھاون راکٹ داغنے کے لیے لانچنگ پیٹ نصب کرنا اور سعودی افواج پر حملے کرنا مگر دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھاتے ہوئے پسپا ہونا پڑا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یمن سے متصل سرحد کی دن رات خفیہ آلات، ہمہ وقت متحرک فوج اور بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ سرحد پار سے حوثی دراندازی کی کوششوں میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نجران اور عسیر کے پہاڑی علاقوں میں حوثیوں کی خفیہ سرنگوں اور زیر زمین اسلحہ ذخائر کا بھی پتا چلا ہے۔ حوثی شدت پسند اس اسلحہ اور سرنگوں کو سعودی عرب کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کررہے ہیں مگر سعودی بارڈر فورس نے دشمن کی اس چال کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں