اسرائیل کی غزہ میں حماس کے کیمپ پر بمباری
اسرائیلی جنگی طیاروں نے پیر کے روزشمالی غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت[ حماس ]کے ایک ٹریننگ کیمپ پر بمباری کی ہے۔ یہ بمباری غزہ -اسرائیل سرحد پر گشت کرنے والی اسرائیلی بارڈر سیکیورٹی کی گاڑیوں پر مبینہ فائرنگ کا ردعمل بتائی جاتی ہے۔
'حماس' کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ زیتون کے علاقے میں موجود تنظیم کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے کیمپ پر دو میزائل گرے ہیں۔ "حملے کے وقت کیمپ میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔"
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جمعہ اور اتوار کے روز غزہ سرحد کے پاس موجود اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی تھی اور اسی کے ردعمل میں پیر کے روز غزہ پر بمباری کی گئی ہے۔ فائرنگ کے واقعہ میں بھی کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان 2014ء میں ہونے والی جنگ بچاس سے زیادہ دن چلی جس میں 2251 شہری شہید ہوگئے تھے جبکہ اسرائیل کے 73 شہری ہلاک ہوئے تھے جن میں 67 فوجی شامل تھے۔
-
"مرسی سیناء کا وسیع رقبہ غزہ میں ضم کرنے کو تیار تھے"
ابو مازن نے نیا پنڈروہ بکس کھول دیا، حماس۔اسرائیل مذاکرات کا دعویٰ
مشرق وسطی -
فلسطینی اتھارٹی کا ہیڈکواٹر غزہ منتقل کرنے کی تجویز
محمود عباس کی اپنے مصری ہم منصب سے قاہرہ میں ملاقات
مشرق وسطی -
غزہ: اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ، فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی سرحد کے ساتھ مظاہرہ کرنے والے فلسطینی ...
مشرق وسطی