غزہ: اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ، فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی سرحد کے ساتھ مظاہرہ کرنے والے فلسطینی شہریوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران اندھا دھند فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق غزہ کے مشرقی علاقے خان یونس کے علاقے میں احتجاج میں شرکت کرنے والے 23 سالہ سلامہ ابو جامع کو سر میں گولی ماری گئی جس کے نتیجے میں ان کی شہادت ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق اس مظاہرے پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں 38 مزید فلسطینیوں بھی گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے۔
مقبوضہ فلسطین کے علاقے غرب اردن میں ایک یہودی بستی میں ایک فلسطینی شہری نے مبینہ طور پر ایک اسرائیلی پر حملہ کیا اور اسے تیز دھار آلے سے زخمی کرکے فرار ہوگیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ "ایک فلسطینی نے اسرائیلی شہری پر ایک سپر مارکیٹ کے باہر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ حملے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔"
-
غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی سے دو بچے شہید، 15 زخمی
#فلسطین کے علاقے #غزہ کی پٹی میں ایک احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کا راکٹ کے جواب میں غزہ پر فضائی حملہ
اسرائیلی فوج نے سوموار کو علی الصباح غزہ کی پٹی پر ایک فضائی حملہ کیا ہے۔اسرائیلی ...
مشرق وسطی -
غزہ: حماس اور القاعدہ کے حامیوں میں پنجہ آزمائی دوبارہ شروع
#فلسطین کے گنجان آباد علاقے #غزہ کی پٹی میں پچھلے چند سال سے #القاعدہ اور اس کی ...
بين الاقوامى