فرانسیسی مظاہرین کا مسجد پر دھاوا، قرآن کی بے حرمتی
فرانسیسی جزیرے کورسیکا میں مسلمانوں اور عرب مہاجرین کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایک مسجد پر دھاوا بول دیا اور قرآن پاک کے متعدد نسخوں کی بے حرمتی کی۔
اطلاعات کے مطابق کورسیکا کے علاقے اجاکسیو میں جمعہ کے روز تقریبا 600 افراد کے ہجوم نے عرب مہاجرین کے رہائشی علاقے کا رخ کر لیا جہاں پر انہوں نے تعصب پر مبنی نعرے لگائے۔
مقامی افسر فرانو للین نے بتایا کہ ان مظاہرین کا ایک گروپ زبردستی مسجد میں داخل ہوگیا اور بلوائیوں نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے قرآن کے کچھ نسخوں کو نقصان پہنچایا۔
فرانسیسی صدر مانویل والز کا کہنا تھا کہ اجاکسیو شہر میں مظاہرین کی جانب سے کی جانے والی کارروائی 'ناقابل قبول بے حرمتی' ہے۔
للین کا مزید کہنا تھا کہ حکام نے حالات پر قابو پانے کے لئے رات بھر مسلمانوں کی پانچ مساجد کے باہر پولیس تعینات کر رکھی تھی۔
-
فرانسیسی مسلمان دوشیزہ ترک حجاب پرمجبور کیوں؟
اسلام مخالف مہم، مسلمانوں کے دینی شعائر بھی غیرمحفوظ ہو گئے
ایڈیٹر کی پسند -
پیرس حملوں کے بعد ایفل ٹاور غیرمعیّنہ مدت کے لیے بند
فرانسیسی وزیرخارجہ کا داعش مخالف جنگ میں مربوط عالمی کوششوں پر زور
بين الاقوامى -
فرانس سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی میں ریکارڈ اضافہ
فرانس سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری و ساری ہے مگر سنہ ...
بين الاقوامى