جارج، امل کلونی کی جرمن چانسلر سے ملاقات

شوبز جوڑے نے انجیلا مرکل سے پناہ گزینوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی اداکار جارج کلونی اور انسانی حقوق کے لئے سرگرم رہنے والی ان کی اہلیہ امل کلونی نے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سے ایک نجی نوعیت کی ملاقات کی ہے، جس میں شام میں جاری بحران اور یورپ کی جانب سے پناہ گزین کی مدد کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

امریکی اداکار جو کہ برلن فلم فیسٹیول میں شرکت کے سلسلے میں جرمنی آئے ہوئے ہیں، نے سابق برطانوی وزیر خارجہ اور بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی کے موجودہ سربراہ ڈیوڈ ملی بینڈ کے ہمراہ جرمن چانسلر سے 40 منٹ تک ملاقات کی۔

ڈیوڈ ملی بینڈ نے ملاقات کے بعد بتایا کہ" ہم نے تمام اقوام عالم کی جانب سے اس عالمی مسئلے کے حل میں مدد پر بات چیت کی۔" ان کا کہنا تھا کہ پناہ گزین کا مسئلہ صرف شام یا جرمنی کا مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے مرکل کی جانب سے پناہ گزین کے مسئلے پر مضبوط قیادت اور مثالی کردار رکھنے پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نہ صرف یورپ بلکہ پوری دنیا کے لئے مثال ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں