.

شاہ سلمان کے روس دورے کی تاریخ طے نہیں: سعودی حکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ #شاہ_سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ #روس کی ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا میں شاہ سلمان کے دورہ روس کی تاریخ کی قیاس آرائیوں کو ختم کردیا ہے اور بتایا ہے کہ ابھی تک حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

روس کی نیوز ایجنسی "آر آئی اے" نے #ماسکو میں صدارتی مشیر یوری اوشاکوو کے حوالے سے بتایا کہ شاہ عبداللہ مارچ کے وسط میں روس کا دورہ کریں گے۔

روس اور #سعودی_عرب #شام میں جاری تنازعے میں مخالف امیدواران کی حمایت کرتے ہیں اور دونوں ممالک تیل کے بڑے برآمدی ممالک میں شمار کئے جاتے ہیں۔

سعودی عرب نے حال ہی میں #ترکی میں اپنے جنگی جہازوں کو تعینات کیا ہے تاکہ وہ شام میں داعش کے خلاف اپنے آپریشن میں مزید تیزی لاسکے۔

اس سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ #عادل_الجبیر کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے اپنے اتحادی بشار الاسد کو اقتدار میں رکھنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

ریاض میں گفتگو کرتے ہوئے الجبیر کا کہنا تھا کہ ایران سمیت دیگر فریقوں کی جانب سے بشار الاسد کی حمایت کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "اب اسد روس کی مدد چاہ رہے ہیں، جو کہ انہیں بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ ماسکو معتدل شامی حزب اختلاف کے خلاف اپنی فضائِی کارروائیاں بند کرے۔"