"سعودی عرب اپنے ہیلی کاپٹر خود تیار کرے گا"
سعودی کمپنی "ائیرو ناٹکس ٹکنالوجی" نے ایک لاک ہیڈ مارٹن کمپنی "سکورسکی" کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔
پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے معاہدے میں سعودی شہریوں کے لئے پروڈکشن کے شعبے میں ملازمتیں دینے کے لئے انویسٹمنٹ، ٹیکنالوجی اور مہارت کا خاکہ دیا گیا ہے اور سعودی شہری سعودی عرب میں سکورسکی ایس 70 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی تیاری میں حصہ لے سکتے ہیں۔
اس معاہدہ پر ریاض میں ہونے والے ایک مقامی مینوفیکچرنگ نمائش کے موقع پر دستخط کئے گئے تھے جس میں تقنیہ ائیروناٹکس کی نمائندگی سی ای او میجر جنرل [ر] علی الغامدی اور سکورسکی کی نمائندگی یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے نائب صدر آنند سٹینلے نے کی تھی۔ اس موقع پر شاہ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے صدر اور تقنیہ کے چئیرمین شہزادہ ڈاکٹر ترکی السعود، لاک ہیڈ مارٹن کے سعودی عرب میں چیف ایگزیکیٹو علان چینوڈہ موجود تھے۔
علی الغامندی کہنا تھا کہ "اس معاہدے کی وجہ سے ائیرو ناٹکس ٹکنالوجی کو سعودی عرب ہیلی کاپٹروں کا اسمبلی آپریشن قائم کرنے اور مقامی سامان کی کوالٹی میں بہتری میں مدد ملے گی۔ ہم عالمی سطح پر مقبول ٹیکنالوجیکل کمپنی لوک ہیڈ مارٹن کے ساتھ ایک ایسا رشتہ قائم کر رہے ہیں جس کے ذریعے سے ہم نئی صلاحیتیں حاصل کرکے سعودی اقتصادی ترقی کو برقرار رکھ سکیں گے۔"
اس موقع پر سکورسکی کے آنند سٹینلے کا کہنا تھا کہ آج ہم نے سعودی عرب کے ساتھ ایک نئے بزنس کی بنیاد رکھی ہے جس کے ذریعے سے ریاض کو آنے والے کئی سالوں تک ہیلی کاپٹر فراہم کئے جائیں گے۔"
سعودی عرب میں لاک ہیڈ مارٹن کمپنی شاہ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، شاہ عبداللہ یورنیورسٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی اور الفیصل یونیورسٹی ریاض کے ساتھ تعاون کرتی ہے تاکہ نوجوان سعودی پروفیشنلز کی نئی کھیپ تیار کر سکے۔
-
سعودی عرب لبنان کو تنہا نہ چھوڑے: سعد حریری
ریاض پر تنقید کرنے والوں کو خمیازہ بھگتنا ہو گا
مشرق وسطی -
سعودی عرب :لبنان کی فوجی امداد بند کرنے کی تصدیق
سعودی عرب نے لبنانی عوام کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ لبنانی فوج ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب اسلحے کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک
بھارت اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک میں دوسرے اور پاکستان دسویں نمبر پر
بين الاقوامى -
تُرک پائلٹ کی سعودی فوجیوں کے ساتھ سیلفی کی غیرمعمولی پذیرائی
تصویر ترکی ۔ سعودی فوجی تعلقات کی مضبوطی کی علامت
بين الاقوامى -
سعودی عرب : 32 افراد پر ایران کے لیے جاسوسی پر فردِ جُرم
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک خصوصی فوجداری عدالت میں بتیس مشتبہ افراد کے ...
بين الاقوامى -
لبنانی حکومت سے حزب اللہ کو نکیل ڈالنے کا مطالبہ
سعودی عرب پر تنقید قابل قبول نہیں: جعجع
مشرق وسطی