ترکی : 120 شامی پناہ گزینوں کی یونان پہنچنے کی کوشش ناکام
ترکی میں حکام نے 120 شامی پناہ گزینوں کو یونان میں بحیرہ ایجیئن کے ساحل پر پہنچانے والے دو اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
عینی شاہدین نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پولیس نے پناہ گزینوں کے اس گروپ کو جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے.. حراست میں لے کر یونانی جزیرے لزبوس کے مقابل ایک ساحل پر پہنچا دیا جس کے بعد وہاں سے انہیں بس کے ذریعے ترکی کے ساحلی شہر ازمیر منتقل کردیا گیا۔
اس دوران ایک اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب کہ افسران نے چھ چھوٹی وینوں کو قبضے میں لے لیا جن کو اسمگلر ساحل تک لے کر آئے تھے۔
ایک دوسری پیش رفت میں میڈیا نے بتایا ہے کہ ترکی نے شام کی سرحد پر کھلی آخری گزرگاہ کو انسانی امداد کے قافلوں اور کوچ کے خواہش مند شامیوں کے سوا ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا ہے۔
"سی اِین اِین ترکی" پر نشر ہونے والی رپورٹ میں ترکی کے جنوبی علاقے ہتای میں واقع گزرگاہ جيلفيجوزو کی بندش کے فیصلے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
-
ہنگامی حالت میں شامی پناہ گزینوں کے لیے سرحد کھول دیں گے:ایردوآن
70 ہزار پناہ گزین ترکی جانب رواں دواں ہیں:ترک عہدیدار
بين الاقوامى -
عراقی پناہ گزین بچیاں جنسی درندگی کا شکار بن رہی ہیں
#عراق کے سپریم انسانی حقوق کمیشن نے اپنی ایک رپورٹ میں پناہ گزین کیمپوں میں کم عمر ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی کشتی نے سمندر میں ڈوبتے کئی شامی پناہ گزین بچا لیے
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ حال ہی میں #یونان کے جزیرہ ...
بين الاقوامى