ابوظہبی کے ولی عہد کی "ادا" کے سوشل میڈیا پر چرچے
#سعودی_عرب کے شہر #حفر_الباطن میں ہونے والی فوجی مشقوں شمال کی گرج کی اختتامی پریڈ کے دوران #ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ #محمد_بن_زاید آل نہیان کی خوبصورت "ادا" نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے دل جیت لیے۔ اختتامی تقریب میں مملکت کے فرماں روا #شاہ_سلمان بن عبدالعزیز کے علاوہ مشقوں میں شریک بیس ملکوں کے متعدد سربراہ بھی موجود تھے۔
سوشل میڈیا پر سرگرم اماراتیوں کی ایک بڑی تعداد نے اس وڈیو کلپ کو جنگل کی آگ کی طرح پھیلا دیا جس میں الشیخ محمد #اردن کے شاہ عبداللہ الثانی کے ساتھ اپنی گفتگو کو یک دم چھوڑ کر سعودی عرب کے شاہ سلمان کو پانی دینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس وڈیو کلپ کا بھرپور خیرمقدم کیا جس میں الشیخ محمد بن زاید شاہ سلمان کو پانی پیش کررہے ہیں جو اپنے سامنے رکھی میز پر سے پانی کی بوتل اٹھانے کی کوشش کررہے تھے۔
وڈیو کو گردش میں لانے والوں نے ابوظبی کے ولی عہد کے اس موقف میں نظر آنے والے کردار اور حقیقت کو سراہا ہے۔ وڈیو کا ہیش ٹیگ " #محمد کی اضطرابی جست " کے نام سے بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب " #محمد_بن_زايد_سعودیوں_کے دلوں_ میں " کے نام سے بنایا گیا ہیش ٹیگ سعودی ٹوئیٹر پر سرفہرست رہا۔ ٹوئیٹ کرنے والوں نے زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بھائی چارے اور تعاون کو باقی رکھا جانا چاہیے۔
-
"شمال کی گرج" اختتامی فوجی پریڈ میں شاہ سلمان کی شرکت
سعودی عرب کے شمال مشرقی شہر حفر الباطن میں ہونے والی تاریخی فوجی مشقوں "شمال ...
بين الاقوامى -
شاعرہ کی میلے میں شرکت، سوشل میڈیا میدان جنگ بن گیا
جدہ کی ایک نجی تقریب میں ایک خاتون شاعرہ کو شرکت سے روکنے کی کوشش کرنے والے دو ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: سوشل میڈیا کا مذموم مقاصد کے لیے استعمال
سعودی عرب میں ایک حالیہ مطالعے سے ظاہر ہوا ہے کہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے 67 لاکھ سے ...
ایڈیٹر کی پسند