مالدیپ میں فوجی رہائش گاہوں کے لیے50 ملین ڈالر کی سعودی امداد
سعودی عرب کی حکومت نے جنوبی ایشیا کے مسلمان ملک مالدیپ کو فوجی بیرکوں اور فوجی اہلکاروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر کی مد میں 50 ملین ڈالر کی رقم بہ امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
مالدیپ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مالدیپ میں فوجی تنصیبات کے لیے امداد کا اعلان حال ہی میں وزیردفاع آدم شریف اور سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
خیال رہے کہ مالدیپ کے وزیردفاع گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں اختتام پذیر ہونے والی ’’شمال کی گرج‘‘ فوجی مشقوں کے اختتام پر خصوصی دورے پر ریاض پہنچے تھے جہاں ان کی ملاقات اپنے سعودی ہم منصب و نایب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ہوئی تھی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ رقم سے مالدیپ فوجی افسروں اور سپاہیوں کے لیے 300 اور پولیس اہلکاروں کے لیے بھی 300 رہائش گاہیں تعمیر کرے گا۔ اس منصوبے پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا جو آئندہ سال کے اختتام پر مکمل ہوگا۔
-
سعودی عرب: "شمال کی گرج" فوجی مشقوں کا آغاز
مملکت سعودی عرب کے شمال میں ہفتے کے روز "رعد الشمال" (شمال کی گرج) کے ...
مشرق وسطی -
شہریوں کی داعش میں شمولیت پر مالدیپ حکومت پریشان
مالدیپ کی حکومت نے اپنے شہریوں کی شدت پسند گروپ دولت اسلامی ...
بين الاقوامى -
امل کلونی مالدیپ کے سابق صدر کی وکیل بن گئیں
'جزیرہ مالدیپ میں انسانی حقوق کی صورت حال پر اظہار تشویش'
بين الاقوامى -
مالدیپ: لاپتہ طیارے کے حوالے سے ایک اور پراسرار گواہی
آٹھ مارچ کی صبح، طیارے کی انتہائی نیچی پرواز دیکھی گئی
بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان مالدیپ پہنچ گئے
صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
بين الاقوامى