یورپ بارودی سرنگوں پر رقص کر رہا ہے : ایردوآن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ یورپ کو چاہیے کہ وہ ترکی کو ڈکٹیٹ کرانے سے پہلے مہاجرین سے متعلق اپنے ریکارڈ پر نظر ڈالے۔ ایردوآن نے کہا کہ ان کا ملک انسانی حقوق کے معاملے میں یورپ کی تنقید کو اس وقت سنے گا جب یہ تنقید بجا ہوگی۔

جمعے کے روز ٹیلی وژن پر براہ راست نشر ہونے والی تقریر میں ترکی کے صدر نے کہا کہ یورپ دہشت گرد جماعتوں کے طفیل "بارودی سرنگوں کے کھیت میں رقص کر رہا ہے".. خواہ بلا واسطہ صورت میں یا بالواسطہ.. اور وہ ان جماعتوں سے متعلق اپنے موقف میں دیانت دار اور مخلص نہیں ہے۔

ایردوآن نے مزید کہا کہ "جو بم دھماکا انقرہ میں ہوا ہے وہ ایک روز یورپ کے کسی اور شہر میں بھی ہوسکتا ہے.. اس حقیقت کے باوجود یورپی ممالک کو کوئی پریشانی نہیں گویا کہ وہ بارودی سرنگوں کے کھیت میں رقص کر رہا ہے"۔

ترک صدر نے بعض ملکوں پر دہشت گردی کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر سپورٹ کرنے کا الزام عائد کیا۔ ایسا لگتا ہے کہ ان کا اشارہ "کردستان لیبر" پارٹی کی جانب تھا جو ترکی کے جنوب مشرق میں تین دہائیوں سے علم بغاوت بلند کیے ہوئے ہے۔ اس پارٹی کے زیرانتظام ایک تنظیم نے انقرہ میں ہونے والے دو خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 66 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

یورپی قیادت نے ترکی کے جنوب مشرقی حصے میں ترک فوج کے آپریشن کے دوران شہریوں کی ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے.. اور ساتھ ہی انقرہ حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ "کردستان لیبر" پارٹی کے جنگجوؤں کے تعاقب میں طاقت کا مناسب استعمال کرے۔

ایردوآن کا کہنا ہے "دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد ضابطے کے مطابق اور قانونی حدود میں ہے۔ ہمارے خطے اور ترکی میں سرگرم تمام دہشت گرد تنظیمیں اس وقت ہمارے خلاف متحد ہوچکی ہیں۔ ابھی تک بہت سے ممالک جن میں مغربی ممالک سرفہرست ہیں.. ان تنظیموں کے خلاف اصولی موقف اپنانے پر قدرت نہیں رکھتے"۔

ایردوآن نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بلجیئم کے حکام نے برسلز میں سربراہ اجلاس کی جگہ کے باہر "کردستان لیبر" پارٹی کے حامیوں کا کیمپ لگنے کی اجازت دے دی.. اگرچہ بعد میں بتایا گیا کہ کیمپ کے پرچم اور بینروں کو اتار دیا گیا ہے۔

یورپی یونین کی قیادت ترک وزیراعظم کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ ترکی مالی اور سیاسی مراعات کے مقابل یورپ میں ہجرت کے بحران کے خاتمے میں مدد کرے..تاہم یہ قائدین ابھی نہیں جانتے کہ آیا جمعہ کے روز برسلز میں منعقد ہونے والے سربراہ اجلاس میں کوئی اتفاق رائے ممکن ہوسکے گا یا نہیں ...

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں