ترکی : شام کی سرحد کے نزدیک داعش کے 10 جنگجو گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکی کی سکیورٹی فورسز نے شام کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے میں سخت گیر گروپ داعش کے دس مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ترک فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان میں سے ایک جنگجو نے بارودی جیکٹ پہن رکھی تھی۔

یہ تمام مشتبہ افراد غیر قانونی راستے سے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے اور اس دوران پکڑے گئے ہیں۔ترک فوج نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے۔اس میں حکام کو دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

داعش نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے ہوائی اڈے اور صبح کے مصروف اوقات میں ایک میٹرو ٹرین پر خودکش بم حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔ان بم دھماکوں میں چونتیس افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ترکی نے داعش پر گذشتہ ہفتے کے روز استنبول میں ایک خودکش بم دھماکے کا الزام عاید کیا ہے۔اس بم دھماکے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ترک وزیر داخلہ افکان علا کے بہ قول خودکش بمبار کا تعلق جنوبی صوبے غازیان تیپ سے تھا۔ وہ 1992ء میں پیدا ہوا تھا۔اس کا نام محمد اوزترک تھا اور وہ داعش کا رکن تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں